0
Monday 2 Dec 2013 19:05

سلک روٹ فیسٹیول کے دوران بہترین کارکردگی پر وخی تاجک کلچرل ایسوسی ایشن کو خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا

سلک روٹ فیسٹیول کے دوران بہترین کارکردگی پر وخی تاجک کلچرل ایسوسی ایشن کو خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا
اسلام ٹائمز۔ وخی تاجک کلچرل ایسوسی ایشن کو سلک روٹ فیسٹول 2013ء کے دوران بہترین انتظامات اور پروگرامز پیش کرنے پر چیف سیکرٹری گلگت بلتستان یونس ڈاگھا نے خصوصی شیلڈ سے نوازا۔ شیلڈ کلچرل ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری میر باز خان نے وصول کی۔ چیف سیکرٹری نے اس موقعے پر وخی تاجک کلچرل ایسوسی ایشن اور گوجال کے عوام کو سلک روٹ فیسٹول کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی اور کہا کہ آیندہ سال گوجال میں میگا پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا، اس میگا پروگرام کو مزید بہتر بنانے کے لئے وخی کلچرل ایسوسی ایشن کا مکمل تعاون درکار  ہے۔ وخی تاجک کلچرل ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری میر باز خان نے اس موقعے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دسمبر کے آخر تک ایسوسی ایشن کی نئے کابینہ کا اعلان کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دسمبر میں مرحوم علی جوہر سابق سینئر نائب صدر وخی تاجک کلچرل ایسوسی ایشن کی  یاد میں ایک پروگرام منعقد کیا جائیگا۔ یاد رہے کہ وخی تاجک کلچرل ایسوسی ایشن گلگت بلتستان میں وخی بولنے والے افراد کی نمائندہ تنظیم ہے اور یہ گذشتہ دو دہائیوں سے علاقائی ثقافت کی ترویج اور ترقی کے لیے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 326736
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش