0
Wednesday 4 Dec 2013 13:27

ڈرون حملے حقیقت ہیں یہ بڑھکوں سے نہیں رکیں گے، پیر امین الحسنات

ڈرون حملے حقیقت ہیں یہ بڑھکوں سے نہیں رکیں گے، پیر امین الحسنات
اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پیرامین الحسنات نے تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی طرف سے ڈرون حملوں اور نیٹو سپلائی کے خلاف دھرنے پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرون حملے حقیقت ہیں جنہیں پنجابی فلموں کے ہیرو کی بڑھکیں لگا کر بند نہیں کرایا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں اقلیتوں کو آئینی طور پر حاصل حقوق فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے اور حال ہی میں اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی کثیر تعداد میں لڑکیوں کی کراچی میں اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف انتہائی دلیر اور بہادر شخص ہیں اور وہ لاپتا افراد سمیت دیگر تمام تصفیہ طلب مسائل کو حل کرنے کے لئے سنجیدہ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 327258
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش