0
Friday 6 Dec 2013 16:53

لاہور میں فائرنگ، اہلسنت والجماعت پنجاب کے صدر مولانا شمس الرحمان معاویہ قتل

لاہور میں فائرنگ، اہلسنت والجماعت پنجاب کے صدر مولانا شمس الرحمان معاویہ قتل
اسلام ٹائمز۔ اہلسنت والمجاعت کے مطابق پنجاب کے صدر مولانا شمس الرحمان معاویہ کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے بتی چوک لاہور کے قریب فائرنگ کی۔ فائرنگ سے مولانا شمس الرحمان کو گولیاں لگیں جنہیں تشویش ناک حالات میں میو ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم مولانا شمس الرحمان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ مولانا شمس الرحمان کے سر پر گولیاں لگیں تھیں۔ ادھر ترجمان اہلسنت والجماعت کے مطابق مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد گھر جا رہے تھے۔ فائرنگ کے نتیجہ میں مولانا شمس الرحمان شدید زخمی ہوگئے، انہیں زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ دم توڑ گئے۔
خبر کا کوڈ : 328004
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش