0
Friday 6 Dec 2013 18:11

فرقہ واریت کو مخصوص سازش کے تحت پروان چڑھایا جا رہا ہے، حافظ سعید

فرقہ واریت کو مخصوص سازش کے تحت پروان چڑھایا جا رہا ہے، حافظ سعید
اسلام ٹائمز۔ جامع مسجد القادسیہ میں خطبہ جمعہ کے دوران اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعۃالدعوۃ حافظ سعید نے کہا ہے کہ بابری مسجد کی شہادت کا بدلہ لینا پاکستان سمیت پوری مسلم امہ پر فرض ہے،بی جے پی بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کا نعرہ لگا کر ہندوؤں کے ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے، منظم سازشوں و منصوبہ بندی کے تحت فتنہ و فساد اور تشدد کو پروان چڑھایا جا رہا ہے، انگولا میں سرکاری سرپرستی میں مساجدو مدارس کو شہید کیا جا رہا ہے، مسلمانوں کیخلاف دہشت گردی کا پروپیگنڈہ کرنے والوں نے اس مسئلہ پر مکمل خاموشی اختیا رکر رکھی ہے، آنے والا دور انشاء اللہ اسلام کا ہے، امریکہ اور نیٹو کے خطہ سے نکلنے کے بعد بھارت بھی اپنے غاصبانہ قبضے برقرار نہیں رکھ سکے گا۔


انہوں نے کہا کہ جس ہندو انتہا پسند تنظیم بی جے پی نے ہندوؤں کو اکسا کر بابری مسجد کو شہید کیا، احمد آباد گجرات میں ہزاروں مسلمانوں کا قتل عام کیا، پورے پورے خاندان کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی گئی اور گودھرا ٹرین میں مسلمانوں کو زندہ جلا دیا گیا وہی پارٹی آج ہندوؤں کے جذبات بھڑکا کر برسراقتدار آنے کی کوشش کر رہی ہے، اس ساری صورتحال سے بھارت کے تیس کروڑ مسلمانوں کے جذبات کا خون ہو رہا ہے اور وہ شدید کرب سے دوچار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندو انتہا پسندوں نے صرف بابری مسجد کو ہی شہید نہیں کیا بلکہ اس کے بعد مزید پانچ سو مساجد کو شہید کر دیا گیا، خود کو سیکولر کہلوانے والی کانگریس بھی ہندو ازم کو فروغ دینے میں کسی سے پیچھے نہیں، وہ ایک دوسرے سے بڑھ کر اپنے آپ کو ہندو ازم کو پروان چڑھانے والا ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، بی جے پی بہت زیادہ فتنوں کو ہوا دے رہی ہے اور تشدد کو ابھار رہی ہے، سب سے بڑا درندہ اور ہزاروں مسلمانوں کا قاتل نریندر مودی وزارت عظمیٰ کی کرسی سنبھالنے کی تیاریاں کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوؤں کی جانب سے اس لئے اسے ووٹ دیے جارہے ہیں کہ وہ مسلمانوں کا سب سے بڑا دشمن ہے۔ حافظ محمد سعید نے کہاکہ انگولا کی حکومت نے باقاعدہ طور پر اسلام پر پابندی عائد کر دی ہے اور مساجد پر بلڈوزر چڑھا کر انہیں شہید کیاجارہا ہے ، وہ اپنی سرزمین پر کوئی مسجد باقی نہیں رہنے دینا چاہتے، یہ صورتحال مسلمانوں کیلئے بہت بڑا امتحان ہے،دنیائے کفر ایسی مذموم حرکتوں کے ذریعہ اسلام اور مسلمانوں کا نام و نشان مٹانا چاہتی ہے لیکن ان کی یہ ساری تدبیریں الٹ ثابت ہو رہی ہیں، مسلمان اللہ کے فضل وکرم سے مضبوط ہور ہے ہیں، منافقتیں ختم ہو رہی ہیں اور اسلام کی دعوت پھیلنے کے راستے ہموار ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل کیا گیا،یہ سندھیوں، پنجابیوں، پٹھانوں اور بلوچوں کا نہیں بلکہ لاالہ الااللہ کی جاگیر ملک ہے، مسلمانوں نے علاقائیت اور وطنیت کیلئے نہیں اسلام کیلئے قربانیاں دی تھیں، دشمنان اسلام کو آج یہی چیز کھٹکتی ہے اور وہ پاکستان کو اپنا سب سے بڑا دشمن سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغان مسلمانوں کے ہاتھوں اللہ نے دو نام نہاد سپر پاورز کو شکست سے دوچارکیا ہے، امریکہ اور نیٹو کی شکست میں پاکستان کا بھی بڑا کردار ہے، اللہ تعالیٰ اس خطہ کے مسلمانوں کو اللہ کی راہ میں پیش کی گئی قربانیوں کا صلہ ضرور دے گااور وہ وقت قریب ہے جب پاکستان ان شاء اللہ دنیا کی بہت بڑی قوت بن کر ابھرے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور نیٹو کے خطہ سے نکلنے کے بعد سب بھانت بھانت کی بولیاں بند ہو جائیں گی، ڈرون حملے بند ہوں گے اور مسلمانوں کی آپس کی لڑائیاں اور قتل و غارت گری بھی ان شاء اللہ ختم ہو جائے گی، امریکہ اور اس کے اتحادی مسلمانوں کو باہم دست و گریبان کرنیکی کوششیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ واریت اور قتل و غارت گری کو پروان چڑھانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، ہمیں ان سازشوں کو سمجھ کر امت کو ٹکڑوں میں تقسیم ہونے سے بچانا ہو گا تاکہ اللہ کے دشمنوں کو یہاں مداخلت کے مواقع نہ ملیں اور وہ اپنے مذموم ایجنڈے پروان چڑھانے میں کامیاب نہ ہو سکیں۔
خبر کا کوڈ : 328033
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش