0
Monday 9 Dec 2013 22:25

قومی اسمبلی، اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا بل پیش کردیا گیا

قومی اسمبلی، اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا بل پیش کردیا گیا
اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت میں پہلی مرتبہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا، اسلام آباد کو میٹروپولیٹن کارپوریشن قرار دیکر مئیر اور ڈپٹی مئیر کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا، یونین کونسل 15 ارکین پر مشتمل ہوگی، بلدیاتی ادارے کی آئینی مدت 5 سال ہوگی۔ وفاقی وزیر زاہد حامد کی جانب سے اسلام آباد کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے بل قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا، بل کے مسودے میں کہا گہا ہے کہ اسلام آباد کو میٹروپولیٹن کارپوریشن قرار دیا جائے، جس کا سربراہ مئیر ہوگا جبکہ ایک ڈپٹی مئیر بھی ہوگا جوکہ مشترکہ پینل کے ذریعہ انتخاب لڑنے کے پابند ہوں گے۔ مسودے کے مطابق، میٹروپولیٹن کارپوریشن میں تمام یونین کونسلز کے چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین رکن ہوں گے، یہ اراکین ہی میئر اور ڈپٹی مئیر کا انتخاب کریں گے، ٹیکنو کریٹس، ورکرز، خواتین، نوجوانوں اور غیر مسلموں کو بھی میٹرو پولیٹن میں نمائندگی دی جائے گی تاہم ان کی تقرری وفاقی حکومت نوٹی فکیشن کے ذریعے کرے گی۔
قومی اسمبلی میں پیش کئے گئے بل کے مطابق۔ اسلام آباد کی تمام یونین کونسلز 15 ارکین پر مشتمل ہونگیں، یونین کونسلز کا سربراہ چئیرمین کہلائے گا، جس کی معاونت ایک ڈپٹی چئیرمین کرے گا، ہر یونین کونسل 6 جنرل کونسلرز، 2 خواتین، ایک مزدور، ایک نوجوان اور ایک غیر مسلم پر مشتمل ہوگی۔ بل کے مطابق، غیرمسلم کی نشست کیلئے یونین کونسل میں کم سے کم 200 غیرمسلم رجسٹرڈ ووٹر ہونا لازم ہوں گے۔ وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی ادروں کا انتخاب 5 سال کیلئے کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 328999
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش