0
Wednesday 11 Dec 2013 20:51

ہوسِ اقتدار نے حکمرانوں کو دین سے دور کر دیا ہے، علامہ شاہ تراب الحق

ہوسِ اقتدار نے حکمرانوں کو دین سے دور کر دیا ہے، علامہ شاہ تراب الحق
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ تراب الحق قادری نے کہا ہے کہ ہوسِ اقتدار نے حکمرانوں کو دین سے دور کر دیا ہے اور وہ دین کی بالادستی اور ملک میں نظامِ مصطفی کے نفاذ کے بجائے اپنے اقتدار کو بچانے کی فکر میں لگے رہتے ہیں۔ وزیراعظم کو ملک کی ترقی کی خاطر پیغمبر اسلام کے معاشی اسوہ کی روشنی میں سودی نظام سے پاک معیشت کو فروغ دینا ہوگا، لہٰذا حکو مت قرضہ اسکیموں کو سود سے پاک کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اہلسنت کراچی کے عہدیداران کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مولانا ابرار احمد رحمانی، صوفی حسین لاکھانی، علامہ سید احمد علی شاہ سیفی، ڈاکٹر فرید الدین قادری، مولانا خلیل الرحمان چشتی، مولانا ناصر خان ترابی، عبدالحفیظ معارفی، مولانا کامران قادری، مولانا عامر اخلاق شامی، غفران احمد بھی موجود تھے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی بھر میں یوسیز کی سطح پر درس قرآن و حدیث، محافل و کانفرنسز کے ذریعے جشن عید میلاد النبی (ص) اور یومِ امام احمد رضا بریلوی شاندار انداز میں منانے کیلئے بھرپور مہم چلائی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 329742
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش