0
Friday 13 Dec 2013 21:02

آن لائن وڈیو گیم کھیلنے والے بچے بھی خفیہ نگرانی سے محفوظ نہیں

آن لائن وڈیو گیم کھیلنے والے بچے بھی خفیہ نگرانی سے محفوظ نہیں
اسلام ٹائمز۔ برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی اور برطانوی خفیہ اداروں نے وڈیوگیمز کے اندر بھی معلومات جمع کرنے والی خفیہ ڈیوائس نصب کی تھیں جس کی وجہ سے گھرمیں انٹرنیٹ پرگیمزکھیلتا بچا بھی خفیہ نگرانی سے محفوظ نہیں۔ عالمی رہنمائوں سے لے کر 10سال کے عام بچے تک سب کے سب پر امریکی نگرانی ہے۔ کوئی بھی آزاد اور نگرانی سے محفوظ نہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی سی آئی اے نے انٹرنیٹ کے ذریعے گیمز کھیلے والوں تک بھی رسائی حاصل کرلی ہے تو ہر وہ شخص جو اپنے گھر میں انٹرنیٹ پر گیم کھیل رہا ہے اس کی ساری معلومات سی آئی اے کے پاس محفوظ ہو رہی ہیں۔ فوربس میگزین اور گارجین اخبار نے بتایا ہے کہ انٹرنیٹ سے منسلک ورلڈ آف وچ کرافٹ جیسے وڈیو گیمز میں خفیہ اداروں نے ایسی ڈیوائس نصب کرائیں جن کے ذریعے گیمز کھیلنے والوں کے درمیان ہونے والی گفتگو ریکارڈ کی جاتی رہی۔ البتہ یہ واضح نہیں کہ حاصل کردہ معلومات سے کسی ہائی پروفائل ہدف کونشانہ بنایا جاسکا یا نہیں۔
خبر کا کوڈ : 330351
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش