0
Monday 16 Dec 2013 22:08

جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رہنما کی پھانسی پر پاکستانی سیاسی جماعتیں تقسیم

جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رہنما کی پھانسی پر پاکستانی سیاسی جماعتیں تقسیم
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی نے بنگلہ دیش میں عبدالقادر ملا کی پھانسی پر اظہار تشویش کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی، قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا ساتھ دینے پر عبدالقادر ملا کو پھانسی دینے پر ایوان کو تشویش ہے۔ بنگلہ دیش میں عبدالقادر ملا کی پھانسی پر قومی اسمبلی میں اظہار تشویش کی قرارداد جماعت اسلامی کے رکن شیر اکبر خان نے پیش کی، قرارداد میں عبدالقادر ملا کے خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔ قرارداد میں بنگلہ دیش پر زور دیا گیا ہے کہ حکومت 1971ء کے واقعات کو زندہ نہ کرے اور مقدمات افہام و تفہیم سے ختم کیے جائیں۔ ایوان نے قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی۔ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے قرارداد کی مخالفت کی جبکہ اے این پی نے قرارداد پر دستخط نہیں کیے۔ اس سے پہلے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ عبدالقادر ملا مرتے دم تک متحدہ پاکستان کے حامی رہے ان کی پھانسی پر پوری قوم غمزدہ ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ عبدالقادر ملا کا عدالتی قتل ہوا جو افسوس ناک ہے۔ پیپلز پارٹی کے ستار بچانی نے کہا کہ بنگلہ دیشی حکومت نے عدالت کے حکم پر پھانسی دی اس پر اعتراض نہیں ہونا چاہیئے، جب ذوالفقار بھٹو کو پھانسی ہوئی تو کہا گیا تھا کہ ہزاروں لوگوں کے قاتل کو پھانسی دے دی گئی ہے۔ ایم کیو ایم کے عبد الوسیم نے کہا کہ مکتی باہنی، الشمس اور البدر کے نام پر جو کیا گیا اس کا کون ذمہ دار ہے؟، حمود الرحمان کمیشن رپورٹ ایوان میں زیر بحث لائی جانی چاہئے تھی۔
خبر کا کوڈ : 331309
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش