0
Wednesday 18 Dec 2013 19:24
علامہ ناصر عباس کا قتل حکومتی ناکامی کی ایک اور دلیل ہے

انتہا پسندی پاکستان کی بقاء کیلئے خطرہ بن چکی ہے، صاحبزادہ حامد رضا

نئے چیف جسٹس دہشتگردوں کو سزائیں دینے کیلئے اپنا کردار ادا کریں
انتہا پسندی پاکستان کی بقاء کیلئے خطرہ بن چکی ہے، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل 2014ء کو ’’امن کا سال‘‘ کے طور پر منائے گی۔ قومی سلامتی کے اجلاس کے فوراً بعد طالبان نے مذاکرات نہ کرنے کا اعلان کرکے حکومتی رٹ کو کھلا چیلنج کر دیا ہے، طالبان کی طرف سے مظلوم مسلمانوں پر حملے جاری رکھنے کے اعلان پر سنی اتحاد کونسل شدید احتجاج کرتی ہے، بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی ہوئی تو حکومت ہٹاؤ تحریک چل پڑے گی، مسلم لیگ نون کا انتخابی نشان شیر نہیں کشکول ہونا چاہیے، شیر کے نشان والے امریکہ کے سامنے گیدڑ بن چکے ہیں، سینیٹ میں ڈرون حملوں کو مفید قرار دینا افسوسناک ہے، سیکولرازم نہیں صوفی ازم ملک کی ضرورت ہے، دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر قانون پنجاب کو استعفٰی دینا چاہیے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے المرکز الاسلامی شاد باغ لاہور میں سنی اتحاد کونسل لاہور کے عہدیداران و کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ انتہا پسندی پاکستان کی بقاء کے لیے خطرہ بن چکی ہے، کشکول توڑے بغیر خوشحالی ممکن نہیں، حکمران بھارت سے دوستی کے لیے بے چین نہ ہوں، امریکہ اور بھارت پاکستان دشمنی میں متحد ہوچکے ہیں، نئے چیف جسٹس دہشت گردوں کو سزائیں دینے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ وزیراعظم کے پارلیمنٹ میں نہ آنے سے لگتا ہے کہ وہ ہڑتال پر ہیں۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ حکمران شاہانہ طرز حکمرانی چھوڑ دیں اور وی آئی پی کلچر کا خاتمہ کریں، غریب عوام کے مسائل حل نہ ہوئے تو خونی انقلاب آئے گا، ملک کو خانہ جنگی سے بچانے کیلئے انتہاپسندی اور دہشت گردی کا خاتمہ ضروری ہے۔ علامہ ناصر عباس کا قتل حکومتی ناکامی کی ایک اور دلیل ہے۔ بلیک واٹر ملک میں پھر متحرک ہوچکی ہے۔ قرضہ سکیم کا ڈرامہ بلدیاتی الیکشن جیتنے کے لیے رچایا گیا ہے۔ قومی قیادت قومی مسائل کے حل کے لیے بالغ نظری کا ثبوت دے، طالبان پاکستان میں مکتی باہنی کا کردار ادا کر رہے ہیں، فرقہ وارانہ قتل و غارت میں کالعدم تنظیمیں ملوث ہیں۔
خبر کا کوڈ : 331899
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش