0
Tuesday 24 Dec 2013 01:01

کراچی سمیت سندھ بھر میں 24 گھنٹوں کیلئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

کراچی سمیت سندھ بھر میں 24 گھنٹوں کیلئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد
اسلام ٹائمز۔ سندھ بھر میں 24 گھنٹوں کیلئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور آئندہ 10 روز کیلئے اسلحے ساتھ لے کر چلنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق چہلم شہدائے کربلا (ع) کے موقع پر کراچی سمیت سندھ بھر میں آج رات 12 سے کل رات 12 بجے تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی تاہم خواتین، بچے، برزگ اور صحافی اس پابندی سے مبرا ہوں گے۔ اس کے علاوہ آئندہ 10 روز تک اسلحے کی نمائش یا کسی بھی بھی قسم کا اسلحہ ساتھ لے کر چلنے پر بھی مکمل طور پر پابندی ہوگی۔ واضح رہے کہ شہدائے کربلا (ع) کے چہلم کے موقع پر صوبے بھر میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور اس موقع پر صوبائی حکومت نے وفاقی حکومت سے کراچی سمیت سندھ کے 6 شہروں میں موبائل فون سرور معطل کرنے کی بھی سفارش کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 333639
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش