0
Sunday 29 Dec 2013 13:44

بلدیاتی انتخابات، سندھ میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج (اتوار) آخری روز

بلدیاتی انتخابات، سندھ میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج (اتوار) آخری روز
اسلام ٹائمز۔ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج (اتوار) آخری روز ہے۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ زوروشور سے جاری ہے۔ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 29 دسمبر تک نامزدگی فارم وصول کئے جائیں گے۔ کراچی کے چھ اضلاع میں ہزاروں کی تعداد میں امیدوار سامنے آگئے ہیں، الیکشن کمیشن کی جانب سے جمع کرائے گئے کاغذات سے متعلق نوٹیفیکیشن 30 دسمبرکو جاری کیا جائے گا، جس کے بعد یکم جنوری سے پانچ جنوری تک کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی جبکہ منظور یا مسترد کاغذات کی خلاف اپیلیں دائر کرنے کیلئے چھ اور سات جنوری کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ اپیلوں پر فیصلے آٹھ سے گیارہ جنوری تک سنائے جائیں گے، بارہ جنوری کو امیدوار انتخابات سے دستبردار ہو سکتے ہیں۔ امیدواروں کی حتمی فہرست تیرہ جنوری کو نشانات کے ساتھ جاری کی جائے گی جبکہ صوبے بھر میں پولنگ اٹھارہ جنوری کو ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 335355
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش