0
Sunday 29 Dec 2013 12:07

عام انتخابات کی طرح بلدیاتی انتخابات بھی ہائی جیک کرنے کی سازشیں جاری ہیں، شمشاد غوری

عام انتخابات کی طرح بلدیاتی انتخابات بھی ہائی جیک کرنے کی سازشیں جاری ہیں، شمشاد غوری
اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے وائس چیئرمین شمشاد خان غوری نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں اپنی متوقع شکست کے خوف سے کراچی پر قابض مخالف جماعت کے دہشت گرد کارندے اپنی اصلیت پر اتر آئے ہیں۔ عام انتخابات کی طرح بلدیاتی انتخابات کو بھی ہائی جیک کرنے کی سازشیں کی جاری ہیں۔ اسلحہ کے زور پر معصوم عوام کو خوفزدہ اور یرغمال رکھنے والے اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل میں سرگرم ہیں، جو ناصرف مہاجرقومی موومنٹ بلکہ دیگر سیاسی جماعتوں کیلئے بھی خطرے کا باعث ہے۔ اپنے ایک بیان میں شمشاد خان غوری نے کہا کہ عوام میں مہاجر قومی موومنٹ کی بڑھتی مقبولیت کے پیش نظر مخالف دہشتگرد جماعت کے کارندے دہشتگردی اور دھاندلی کا منصوبہ بنانے میں سرگرم ہیں، اس امر میں مخالف جماعت کی جانب سے پوری طاقت کے ساتھ مہاجر قومی موومنٹ کو بلدیاتی انتخابات سے دور رکھنے کی سازشیں رچائی جا رہی ہیں تاکہ شہر قائد میں دہشتگرد جماعت کا بچا کچا وجود قائم رہ سکے۔

شمشاد غوری نے کہا کہ مخالف جماعت جرائم پیشہ افراد کے ذریعے انتخابی مہم چلا رہی ہے تاکہ ان کے زیر اثر علاقوں میں کوئی دوسری جماعت انتخابی مہم نہ چلا سکے اور دھاندلی رچا کر انتخابات میں فتح حاصل کی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈسٹرکٹ الیکشن آفس نو گو ایریاز میں بنائے جانے سے مہاجر عوام کو دشوری کا سامنا ہے، دہشتگرد جماعت کے کارندے مسلسل مہاجر قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کو انتخابات میں شرکت سے روکنے کے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں جبکہ علاقائی امیدواروں کے گھروں پر دھمکیاں دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ شمشاد غوری نے مزید کہا کہ مہاجر قومی موومنٹ کی بلدیاتی انتخابات میں شرکت کا مقصد عوام کی پارٹی چیئرمین آفاق احمد سے لگائی گئی امیدوں کو پورا کرنا ہے لہذا حکومت اور الیکشن کمیشن بلدیاتی الیکشن میں مہاجر عوام کو درپیش مسائل کا فوری ازالہ کریں۔
خبر کا کوڈ : 335327
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش