0
Sunday 29 Dec 2013 22:24

کراچی، دہشتگردوں کی فائرنگ سے مجلس وحدت مسلمین کے 3 کارکن جاں بحق

کراچی، دہشتگردوں کی فائرنگ سے مجلس وحدت مسلمین کے 3 کارکن جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ کراچی شرقی کے علاقے ڈالمیا روڈ پر فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوئے ہیں، ایس ایس پی ایسٹ پیر محمد شاہ کے مطابق جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق مجلس وحدت مسلمین کراچی سے ہے۔ انھوں نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ تمام افراد الیکشن کمیشن کے دفتر سے بلدیاتی انتخابات کے کاغذات نامزدگی جمع کرا کر واپس جا رہے تھے کہ یہ واقعہ پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت عالم رضا، صفدر عباس اور علی شاہ کے نام سے بتائی جا رہی ہے۔ دریں اثناء مجلس وحدت مسلمین کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فائرنگ حسین ہزارہ گوٹھ سے ایم ڈبلیو ایم کے بلدیاتی انتخابات کے امیدواروں پر کی گئی۔ انھوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم بلدیاتی انتخابات کے امیدواروں پر فائرنگ کی مذمت کرتی ہے۔ واضح رہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب شہید علامہ دیدار علی جلبانی کی رسم چہلم کے حوالے سے ایک اجتماع جاری تھا اور ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔
خبر کا کوڈ : 335472
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش