0
Wednesday 1 Jan 2014 21:22

موروثی سیاست کو پروان چڑھانے والے پاکستان کی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں، وسیم اختر

موروثی سیاست کو پروان چڑھانے والے پاکستان کی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں، وسیم اختر
اسلام ٹائمز۔ ممبر صوبائی اسمبلی و پارلیمانی لیڈر اور امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ ملک اس وقت سابقہ و موجودہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث شدید بحرانوں کا شکار ہے۔ عوام الناس کو کسی قسم کاکوئی ریلیف میسر نہیں۔ دہشت گردی، توانائی بحران اور مضمحل معیشت ایسے منفی چیلنجز ہیں جن سے جلد ازجلد چھٹکارہ حاصل کرنا ناگزیر ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت عملاً مفلوج ہو چکی ہے۔ سرمایہ کار باامر مجبوری سری لنکا، بنگلہ دیش، ملائیشیا، انڈونیشیا اور افریقی ممالک میں سرمایہ کاری کرنے پر مجبور ہیں۔ قرضے لے کر معیشت کو مصنوعی سہارا دیا جا رہا ہے۔ 7 ماہ میں حکومت نے اپنے انتخابی منشور میں کہی ہوئی کسی ایک بات پر بھی عملدرآمد نہیں کیا۔ موروثی سیاست کو پروان چڑھانے والے پاکستان کی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر قابو نہیں پایا جاتا۔ لاقانونیت، انتشار اور جرائم کی شرح میں کمی واقع نہیں ہوسکتی اور نوجوان اچھے شہری بننے کی بجائے یونہی بے راہ روی کا شکار ہوتے رہیں گے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت غیر مقبول اقدامات نہ کرے اور اپنی توجہ عوام کے مسائل کو حل کرنے پر مرکوز کرے۔ ڈاکٹر سید وسیم اختر نے مزید کہا کہ پاکستان وسائل کے حوالے سے امیر ترین ملک ہے لیکن اس امارت کے ثمرات عوام تک نہیں پہنچ رہے۔ اس وقت وطن عزیز میں پندرہ سے بیس سال کی عمر کے1 کروڑ8لاکھ نوجوان ہیں۔ ان کا13.3فیصد یعنی14لاکھ48ہزار نوجوان بے روزگار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 336474
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش