0
Thursday 2 Jan 2014 19:16

پیمرا کا متعصبانہ اقدام، گلگت میں پریس ٹی اور سحر ٹی وی سمیت دیگر اسلامی چینلز کیبل پر دکھانے پر پابندی عائد

پیمرا کا متعصبانہ اقدام، گلگت میں پریس ٹی اور سحر ٹی وی سمیت دیگر اسلامی چینلز کیبل پر دکھانے پر پابندی عائد
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں انڈین فحاشی کے چینلز کو کھلی چھوٹ دینے والا ادارہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے تعصب کی بنا پر گلگت میں لوکل کیبلز پر ایرانی ٹی وی چینلز، پریس ٹی اور سحر ٹی وی سمیت ہادی ٹی وی پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق، پیمرا سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، نور اور شاہین کیبل آپریٹرز مذکورہ ٹی وی چینلز کی نشریات ہرگز نشر نہ ہونے دیں، بصورت دیگر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔ پیمرا نے کیبل آپریٹرز کو ذاتی حیثیت میں بھی کسی اسلامی فلم چلانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ دوسری طرف سے مجلس وحدت مسلمین گلگت کے سیکرٹری اطلاعات سعید الحسنین نے پیمرا کے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے مذکورہ احکامات کو مسترد کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے سعید الحسنین کا کہنا تھا کہ یہ کیسا ادارہ ہے جس نے بھارتی اور مغربی فحش چینلز پر پابندی کی بجائے اسلامی چینلز کو بین کردیا ہے، ہم ایسی کسی پابندی کو نہیں مانتے، اگر پیمرا نے اپنے ان غیرمنصفانہ احکامات کو واپس نہ لیا اور کیبل آپریٹرز کی جانب سے مذکورہ چینلز کو نہ دکھایا گیا تو گلگت بھر میں احتجاج کریں گے، اگر پھر بھی یہ فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو گلگت بھر میں کبیلز کی تاریں اکھاڑ کر پھینک دی جائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 336822
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش