0
Wednesday 8 Jan 2014 15:29

متاثرین وزیرستان کا ورلڈ فوڈ پروگرام کے بائیکاٹ کا اعلان

متاثرین وزیرستان کا ورلڈ فوڈ پروگرام کے بائیکاٹ کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ ڈبلیو ایف پی کے اعلٰی افسران نے راشن لینے کے لیے نئی ہدایات جاری کر دیں، جس کے مطابق 10 جنوری 2014ء سے صرف وہی لوگ راشن حاصل کرسکیں گے جن کے نام راشن کارڈز ہیں اور انھیں راشن لینے کے لیے خود آنا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق اکتوبر2009ء میں جنوبی وزیرستان میں شدت پسندوں کیخلاف آپریشن کی وجہ سے وہاں کے رہائشیوں نے ڈیرہ اور ٹانک میں نقل مکانی کی تھی۔ ان متاثرین وزیرستان کو ہر ماہ ورلڈ فوڈ پروگرام کے تحت راشن دیا جاتا تھا۔ مگر نئے سال کے آغاز میں ڈبلیو ایف پی کے اعلٰی افسران نے نئی ہدایات جاری کی ہیں جس کے مطابق ماہانہ راشن صرف انہی لوگوں کو دیا جائے گا جن کے نام راشن کارڈز پر درج ہوں گے اور انھیں راشن لینے کے لیے خود آنا پڑے گا۔ 

متاثرین وزیرستان نے اس فیصلے کیخلاف ٹاؤن ہال ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک احتجاجی جرگے کا انعقاد کیا، جس میں انکے مشیران نے اعلان کیا کہ ہم ورلڈ فوڈ پروگرام کے تحت ملنے والے راشن کا بائیکاٹ کرتے ہیں، کیونکہ یہ جو نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں ان پر عملدرآمد ناممکن ہے کیونکہ ہماری خواتین راشن لینے نہیں آسکتیں جبکہ اکثر متاثرین وزیرستان کے سربراہان جن کے نام پر راشن کارڈ بنے ہوئے ہیں وہ حصول رزق کیلئے اندرون ملک و بیرون ملک گئے ہوئے ہیں، اس وجہ سے وہ راشن لینے نہیں آسکتے۔ انہوں نے بائیکاٹ کا اعلان کرنے کیساتھ ہی بتایا کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر ٹاؤن ہال میں اس وقت تک احتجاج کرتے رہیں گے جب تک یہ نئی ہدایات واپس نہیں لی جاتیں۔
خبر کا کوڈ : 338854
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش