0
Wednesday 8 Jan 2014 15:50

ڈی آئی خان، 3 ماہ سے تنخواہوں کی بندش کیخلاف ورکر ویلفیئر فنڈز کے ملازمین کا احتجاج

ڈی آئی خان، 3 ماہ سے تنخواہوں کی بندش کیخلاف ورکر ویلفیئر فنڈز کے ملازمین کا احتجاج
اسلام ٹائمز۔ ورکر ویلفیئر فنڈ کے تحت چلنے والے تمام اداروں کے ملازمین کو گذشتہ تین ماہ سے تنخوائیں نہیں ملیں، جبکہ متعلقہ اداروں کے افسران نے ملازمین کو ہدایت دی ہے کہ وہ اب ڈیوٹی پہ مت آئیں۔ تفصیلات کے مطابق ورکر ویلفیئر فنڈ کے تحت چلنے والے تمام اداروں کے ملازمین کی تنخواہیں گذشتہ تین ماہ سے بند ہیں، جبکہ متعلقہ اداروں کے ملازمین کو افسران ڈیوٹی پر نہ آنیکا بھی کہہ رہے ہیں۔ تنخواہوں کی اس بندش کے خلاف ورکر ویلفیئر فنڈ کے ملازمین نے حق نواز پارک سے احتجاجی جلوس نکالا، جو ڈاکٹر عبدالقدیر چوک پر اختتام پذیر ہوا۔ متاثرہ ملازمین نے چوک پر احتجاجی دھرنا بھی دیا۔ ملازمین نے احتجاجی کتبے بھی اٹھا رکھے تھے جس پر حکومت کیخلاف نعرے درج تھے۔ مقررین نے احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں تین ماہ سے تنخواہیں نہیں مل رہی ہیں اور انکے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں۔ متعلقہ وزیر و سیکرٹری اس سلسلے میں کوئی بھی پیشرفت کرنے میں مکمل ناکام ہوئے ہیں۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ان کی تنخواؤں کی ادائیگی کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 338875
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش