0
Tuesday 7 Jan 2014 19:37

صوبائی حکومت مظلوموں کیساتھ ہے، ہمایوں خان گنڈہ پور

صوبائی حکومت مظلوموں کیساتھ ہے، ہمایوں خان گنڈہ پور
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف ڈیرہ اسماعیل خان کے ضلعی صدر ہمایوں خان گنڈہ پور نے کہا ہے کہ انتخابات میں ہماری کامیابی عوامی اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین ہماری جماعت کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خائف ہو کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں، مگر پی ٹی آئی عوامی خدمت کے ایجنڈے پر کار بند ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں جاری عوامی رابطہ مہم کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا ہم مظلوموں کے ساتھ ہیں اور عوام کی طاقت سے ظالم کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی مانند ڈٹ جانے کا جذبہ اور حوصلہ رکھتے ہیں۔

انکا کہنا تھا پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی عوام کے اعتماد کا مظہر ہے، مخالفین اخباری بیانات تک محدود ہیں اور اپنی سیاسی ساکھ کو بچانے میں لگے ہوئے ہیں، صوبائی حکومت پورے صوبہ میں عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں شکایات سیل کھول دیئے گئے ہیں، جہاں ہر شہری کی تکلیف کا ازالہ کیا جائے گا۔ کسی بھی سرکاری محکمے میں کرپشن اور بے ضابطگی کی فوری اطلاع پی ٹی آئی کے ضلعی شکایتی دفاتر میں کریں، چوبیس گھنٹوں میں ایکشن لیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 338544
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش