0
Wednesday 8 Jan 2014 17:39

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں برفباری

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں برفباری

اسلام ٹائمز۔ وادی کوئٹہ، قلات، زیارت، چمن اور پشین میں مزید برف باری ہوئی ہے۔ شمالی وزیرستان اور گلگت بلتستان میں بھی برف باری سے موسم سرد ہو گیا۔ بلوچستان کے شہروں کوئٹہ، قلات، زیارت، چمن اور پشین میں آج ہونیوالی برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ شمالی وزیرستان کے علاقوں شوال اور رزمک میں بھی علی الصبح برف باری اور بعض میں بارش ہوئی۔ گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے علاقوں نیاٹ ویلی، بابوسر اور بٹوگا ٹاپ میں برف باری سے رابطہ سڑکیں بند ہو گئی ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ برفباری اور بارش کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ کوئٹہ میں رات چار بجے برف باری کا سلسلہ شروع ہوا اور اس وقت شہر کی سڑکیں، عمارتیں، درخت و تالاب سب برف سے ڈھک گئے۔ شہر میں درجہ حرارت منفی ایک ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے، جس میں اضافے کا بھی امکان ہے۔ کوئٹہ کے ساتھ مستونگ، قلات اور زیارت میں بھی ایک فٹ برف پڑی۔ کوئٹہ کے علاوہ زیارت، سنجاوی، قلات اور مستونگ میں بھی برف باری جاری ہے۔ کوئٹہ میں ٹھنڈ کے بعد کراچی میں بھی سردی بڑھنے کا امکان ہے۔ دریں اثناء آواران اور گرد و نواح میں بھی بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔

خبر کا کوڈ : 338912
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش