0
Saturday 11 Jan 2014 00:22

ملازمین کو مستقل کرنے کا کریڈٹ وزیراعلٰی کو جاتا ہے، فدا علی اختر

ملازمین کو مستقل کرنے کا کریڈٹ وزیراعلٰی کو جاتا ہے، فدا علی اختر
اسلام ٹائمز۔ پیپلز یوتھ آرگنائزیشن  اسکردو کے صدر فد اعلی اختر نے پی ڈبلیو ڈی کے ملازمین کو مستقل کرنے کے اقدامات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملازمین کو مستقل کرانے کا کریڈٹ وزیراعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کو جاتا ہے، کیونکہ ان کی کوششوں کے باعث ملازمین مستقل ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان ملازمین کو مستقل کرانے کی منظوری تقریباً چھ ماہ قبل وزیراعلٰی سید مہدی شاہ نے دی تھی، جس کی چیف سیکرٹری نے توثیق کرتے ہوئے ان ملازمین کو مستقل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ فدا علی اختر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ایک جمہوری پارٹی ہونے کے ناطے عوام کا ہر لحاظ سے خیال رکھا جاتا ہے اور وزیراعلٰی نے عوام دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے ملازمین کو مستقل کیا ہے اور آئندہ بھی عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کرتے رہینگے۔
خبر کا کوڈ : 339808
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش