0
Friday 10 Jan 2014 11:43

انسپکٹر جنرل پولیس جی بی کی سربراہی میں محکمہ پولیس کا اعلٰی سطحی اجلاس

انسپکٹر جنرل پولیس جی بی کی سربراہی میں محکمہ پولیس کا اعلٰی سطحی اجلاس
رپورٹ: میثم بلتی

گلگت بلتستان کے پولیس سربراہان کا اہم اور اعلٰی سطحی اجلاس گلگت میں ہوا۔ جسکی صدارت انسپکٹر جنرل پولیس جی بی محمد سلیم بھٹی نے کی۔ اجلاس میں میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز احسان طفیل، ایکٹنگ ڈی آئی جی کرائمز محمود الحسن، اے آئی جی عنایت، اے آئی جی آپریشن فرخ، ایس ایس پی گلگت محمد علی ضیاء، ایس پی دیامر نوید، ایس پی اسکردو وزیر اعجاز، ایس پی غذر فرمان علی، ایس پی استور راجہ مرزا حسن، ایس پی ہنزہ نگر تنویرالحسن، ایس پی گنگچھے طفیل، ایس پی سی آئی ڈی جہانگر خان پراسکیوشن کے ڈی ایس پیز غلام محمد، جمیل کے علاوہ آئی جی پی کے پرسنل اسٹاف آفیسر و چیئرمین، کی پوائنٹ ایس پی عبدالرّحیم نے شرکت کی۔

انسپکڑ جنرل پولیس گلگت بلتستان محمد سلیم بھٹی نے اجلاس سے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام اضلاع میں سینٹرل انوسٹی گیشن ایجنسی CIA کا قیام عمل میں لایا جائے، تاکہ ضلع کی سطح پر جرائم کی روک تھام اور خاتمہ میں مدد مل سکے۔  انہوں نے ضلعی پولیس کے سربراہان اور مختلف یونٹس کے ذمہ داران سے کہا کہ سکیل کے مطابق تمام اہلکاروں کو ہارڈ اینڈ کولڈ الائونس کی فراہمی یقینی بنائے۔ گن مینوں کو کلوز کریں، جن کا حق بنتا ہے انہیں ARP سے گن مین دینگے۔ تمام اضلاع میں کریمنلز کے ریکارڈ پر توجہ دی جائے۔ ضلع کا SP اور SHO چاہیں تو نہ کوئی منشیات فروخت کرسکتا ہے اور نہ غیر قانونی اسلحہ سمگل کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن صرف یہ نہیں کہ کوئی اہلکار یا افسر رشوت کے پیسے لیتا ہے بلکہ یہ بھی کرپشن ہے کہ کوئی اپنی ڈیوٹی ٹھیک طرح سے نہیں پوری کر رہا ہے۔ آٹھ گھنٹے ڈیوٹی لینی ہے اور لازمی طور پر جوانوں کی چھٹی بھی یقینی بنائے۔

انہوں نے مثل کے انداراج کی ٹریننگ کے حوالے سے کہا کہ گروپس کی صورت میں ہر ضلع میں ایک انچارج افسر تربیت دے گا۔ مثل کی تیاری میں جو اہلکار نااہلی دکھائے گا تو اس کو دوبارہ مثل کی تیاری پر لگا دیا جائے گا۔ اس سلسلے میں آخری امتحان CPO میں لیا جائے گا۔ جو اہلکار مثل کی تیاری میں مہارت دکھائے گا، اس کو تعریفی اسناد دی جائنیگی۔ اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ کوئی وردی والا کلریکل کام نہیں کریگا اور نہ ہی کوئی اہلکار غیر ضروری ڈیوٹی پر معمور رہیگا۔ پولیس سربراہ نے کہا کہ بعض اضلاع میں ڈرائیونگ ٹریننگ سکول کامیابی سے چلا رہے ہیں، باقی اضلاع میں بھی یکم جنوری سے ڈرائیونگ ٹریننگ سکول کا آغاز کیا جائے۔ کسی بھی ضلع میں بغیر ٹیسٹ کے لائسنس جاری نہ کیا جائے۔ پولیس سربراہ نے مزید کہا کہ اب تک جو اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں، ان میں کوئی مسئلہ درپیش آ رہا ہے تو مجھے ضرور انفارم کریں، تاکہ اس کا حل نکال سکوں۔ میٹنگ میں تمام اضلاع کے ایس پیز نے اپنے اپنے ضلع میں جرائم کی شرح، زیر تفتیش مقدمات، امن و امان، اشتہاری مجرمان کی گرفتاری، غیر ضروری ڈیوٹیوں پر مامور اہکاروں کی کلوزنگ، بجٹ اور دیگر مسائل کے حوالے سے ملٹی میڈیا پر تفصیل سے بریفنگ دی۔ پولیس سربراہ دوران بریفنگ ہدایات بھی دیتے رہے۔
خبر کا کوڈ : 339551
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش