0
Saturday 11 Jan 2014 18:22

پوری قوم کو اعتزاز حسن پر فخر ہے، آرمی چیف

پوری قوم کو اعتزاز حسن پر فخر ہے، آرمی چیف
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ ہنگو کے شہید طالب علم نے بہادری اور قربانی کی عظیم مثال قائم کی۔ پوری قوم کو اعتزاز حسن پر فخر ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ہنگو کے طالب علم کی جرات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اعتزاز حسن دوسروں کے لیے مثال بن گیا۔ پندرہ سال کی عمر میں اعتزاز حسن نے اپنا آج دوسروں کے کل کے لیے قربان کر دیا۔ اعتزاز حسن پوری قوم کا ہیرو ہے۔ بریگیڈیئر ندیم ذکی نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے اعتزاز حسن کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔
خبر کا کوڈ : 340057
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش