0
Sunday 12 Jan 2014 18:56

عالمی میلاد کانفرنس کی تیاریاں مکمل، حسین محی الدین صدارت کرینگے

عالمی میلاد کانفرنس کی تیاریاں مکمل، حسین محی الدین صدارت کرینگے
اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن کی 30ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس کل بروز سوموار مینار پاکستان کے سبزہ زار میں ہو گی، تیاریاں مکمل ہو گئیں۔ کانفرنس میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ شرکت کریں گے۔ اسکے علاوہ وطن عزیز کے 200 شہروں میں ہونیوالے تحریک منہاج القرآن کے میلاد النبی (ص) کے اجتماعات میں ہر جگہ ہزاروں مرد و خواتین شرکت کر کے آقائے دو جہاں (ص) سے محبت کا اظہار کریں گے۔ ڈاکٹر محمد طاہر القادری کینیڈا سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے، میلاد کی رات ہر سال کی طر ح امسال بھی مینار پاکستان کے سبزہ زار میں ضیافت میلاد کا اہتمام کیا جائے گا ۔ 7 بجے سے 9 بجے تک ہر خاص و عام کیلئے کھانے کا وافر اہتمام ہو گا، صدارت ڈاکٹر حسین محی الدین کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار سربراہ عالمی میلاد کانفرنس شیخ زاہد فیاض، سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور اور سیکرٹری جواد حامد نے مینار پاکستان کے سائے تلے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر شمیم نمبردار، قاضی فیض الاسلام، عاقل ملک، ارشاد طاہر، غلام فرید، عمران شوکت، محمد الیاس، الیاس ڈوگر، شعیب طاہر، عرفان یوسف، میر آصف اکبر، امجد حسین شاہ اور دیگر قائدین بھی موجود تھے۔

شیخ زاہد فیاض نے کہا کہ عالمی میلاد کانفرنس عالم اسلام کا سب سے بڑا اجتماع ہو گا، اندرون ملک اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد حافظ آباد، گوجرانوالا، سیالکوٹ، ملتان، جھنگ، سرگودھا، پاکپتن، بہاولپور، حویلی لکھا، گجرات، منڈی بہاؤالدین، کمالیہ، گوجرہ، بھلوال، میانوالی، خوشاب، خانپور، تلہ گنگ، چوآسیدن شاہ، اٹک، حسن ابدال، فتح جنگ، پھالیہ، کوٹ چھٹہ، مظفر گڑھ، سرائے عالمگیر، میر پور، بھمبر، کوٹلی، کھپرو، میر پور خاص، شہداد پور، گھوٹکی، لاڑکانہ، جیکب آباد، جعفر آباد، کوئٹہ، سبی اور ڈیرہ بگٹی سمیت 200 شہروں میں اجتماعات میلاد ہوں گے۔ عالمی میلاد کانفرنس میں پوری اسلامی دنیا سے نمائندگی کیلئے سکالرز اور مشائخ شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و امان کی ابتر صورتحال کے پیش نظر منہاج القرآن یوتھ لیگ کے 2000 نوجوان سیکیورٹی کی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ جبکہ انتظامیہ کی طرف سے بھی ہمیشہ کی طرح سیکیورٹی کے حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں مصر، دیگر عرب ممالک اور وطن عزیز کے نامور قراء اور نعت خواں آقائے دوجہاں کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 340390
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش