0
Sunday 12 Jan 2014 07:54

سیرت بنوی پر عمل معاشرے کی تمام ناہمواریوں کا بہترین علاج ہے، علامہ اسدی

سیرت بنوی پر عمل معاشرے کی تمام ناہمواریوں کا بہترین علاج ہے، علامہ اسدی
اسلام ٹائمز۔ لاہور کے معروف شیعہ رہنما الحاج حیدرعلی مرزا کے گھر محفل میلاد منعقد ہوئی۔ محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ سرور کائنات سردار انبیا ﷺ کی ذات اقدس عالم بشریت کیلئے باعث رحمت ہیں اور آپؑ نے جو مسلم معاشرہ تشکیل دیا وہ عالم انسانیت کیلئے،امن و سلامتی اور مساوات کا بہترین نمونہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ستم ظریفی یہ ہے کہ اسلام دشمنوں نے اپنے ایجنٹوں کے ذریعے فساد فی الارض پھیلا کر اُن درندوں کو مسلمانوں سے منسوب کر کے اسلام کو دنیا بھر میں بدنام کرنے کی مذموم سازش کی ہے، حالانکہ نبی آخرزمانﷺ عالمین کیلئے رحمت ہیں اُن کے سیرت پر عمل کرنے والا کبھی شدت پسند اور فسادی نہیں ہو سکتا۔

محفل میلاد کے پروگرام میں مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے رہنماوُں علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ ابوذر مہدوی، سید اسد عباس نقوی، سید امیر علی شاہ، افسر حسین خاں، حاجی امیر عباس مرزا سمیت دیگر مذہبی رہنماوُں و عمائدین نے شرکت کی۔  محفل میلاد سے الحاج حیدر علی مرزا نے بھی خطاب کیا اُن کا کہنا تھا کہ عالم اسلام میں وحدت کا مرکز و محور ذات سردار انبیاء رحمتہ للعالمین حضرت محمد مصطفی ﷺ کے سوا اور کوئی نہیں ہو سکتا۔
خبر کا کوڈ : 340253
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش