0
Tuesday 14 Jan 2014 17:04

دہشت گرد صرف دہشت گرد ہی نہیں بلکہ علی الاعلان آئین پاکستان کے مخالف ہیں، علامہ عقیل خان

دہشت گرد صرف دہشت گرد ہی نہیں بلکہ علی الاعلان آئین پاکستان کے مخالف ہیں، علامہ عقیل خان
اسلام ٹائمز۔ آج پاکستان تاریخ کے نازک تریں دور سے گذر رہا ہے، اندرونی اور بیرونی دشمن نے پاکستان کے ساتھ فیصلہ کن جنگ شروع کر رکھی ہے اور یہ جنگ فیصلہ کن مرحلہ پر ہے لیکن بدقسمتی سے ہمارے نااہل اور نالائق حکمران اور کریپٹ سیاستدان ابھی تک فیصلہ نہیں کر پائے کہ پاکستان کا دفاع کس طرح کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ مشہد مقدس کے سیکرٹری جنرل حجتہ الاسلام والمسلمین عقیل حسین خان نے اپنے ایک بیان میں کیا دہشت گرد صرف دہشت گرد ہی نہیں علی الاعلان آئین پاکستان کے مخالف ہیں، مساجد، امام بارگاہیں، اسکول، ہسپتال، پولیس، آرمی غرض کوئی بھی ان کے شر سے محفوظ نہیں، ستم ظریفی یہ ہے کہ ملک کے پارلیمینٹ کے اندر بیٹھ کر کچھ نافہم ملاں دہشت گردوں کی حمایت اور پاکستانی افواج کے خلاف بک رہے ہیں لیکن کوئی ان غداروں کو لگام دینے والا نہیں ہے۔ قرآن و سنت اور آئین پاکستان میں ان کا حکم واضح ہے یہ لوگ مفسد فی الارض بھی ہیں اور غدار بھی ہیں اور کے ساتھ مذاکرات نہیں بلکہ ان کے منحوس اور ناپاک وجود سے اس مملکت خداداد کے مکینوں کو نجات دلانا حکومت کی ذمہ داری ہے اور یہی پوری ملت کی آرزو ہے۔
خبر کا کوڈ : 340978
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش