0
Tuesday 14 Jan 2014 19:16

ڈیرہ اسماعیل خان، پولیس وین پر حملہ اور نوشہرہ سے4 لاشیں برآمد

ڈیرہ اسماعیل خان، پولیس وین پر حملہ اور نوشہرہ سے4 لاشیں برآمد
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں منگل کو ہونے والے ایک پولیس موبائل پر ہونے والے حملے میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں ۔ دوسری جانب نوشہرہ میں 4 افراد کو ہلاک کردیا گیا ہے جن کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ بعض ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے واقعے میں 7 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کلاچی کے قریب ایک پولیس وین پر ریمورٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا گیا۔ ضلعی پولیس آفیسر نثار مروت کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں کلاچی کے ایس ایچ او عمران کنڈی بھی شامل ہیں، لیکن ہمارے پاس ابھی صرف 2 پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ تاہم پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس واقعہ میں 7 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ دھماکے سے پولیس موبائل مکمل طور پر تباہ ہوگئی، جبکہ زخمی ہونے والوں میں ایس ایچ او کلاچی بھی شامل ہیں۔ اس سے کچھ گھنٹوں پہلے ضلع نوشہرہ کے علاقے امن گڑھ سے 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی جن کی شناخت نہیں ہوسکی۔ ان افراد کی لاشوں کو شناخت کے لیے پولیس نے ہسپتال منتقل کردیا۔ یہ لاشیں جس مقام سے برآمد ہوئی وہ دریاء کابل سے قریب ہے۔

اس ہی دوران خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں انٹیلیجنس ایجنسی کے ایک عہدیدار امجد کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا جب وہ اپنی ڈیوٹی پر موجود تھے۔ خیال رہے کہ یہ واقعہ ایک ایسے وقت پیش آیا ہے جب عید میلادالنبی کے موقع پر پشاور سمیت ملک بھر میں سیکیورٹی کے سیخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے اور سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے ملک بھر میں موبائل سروسز بھی معطل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 341037
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش