0
Tuesday 21 Jan 2014 23:49

ایم ڈبلیو ایم کا زائرین کی بس پر حملہ کیخلاف 3 روزہ سوگ کا اعلان

ایم ڈبلیو ایم کا زائرین کی بس پر حملہ کیخلاف 3 روزہ سوگ کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے منگل کی شام کو مستونگ کے علاقے میں زائرین کی بس پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل نے وزیراعظم نواز شریف اور افواج پاکستان کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مظلوم پاکستانیوں کے دلوں کی آواز کو سنیں اور پاکستان اور اسلام دشمن طالبان دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کریں، علامہ ناصر عباس جعفری نے پاکستان کے امن کو طالبان دہشت گردوں کے خاتمے سے مشروط کرتے ہوئے کہا کہ ملک اور اسلام دشمن دہشت گردوں کے خاتمے کے بغیر پاکستان میں امن قائم نہیں کیا جاسکتا، مستونگ میں زائرین کی بس پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

علامہ ناصر عباس جعفری نے مستونگ میں زائرین پر حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے شہداء کے لواحقین اور زخمیوں کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے پوری قوم کو صبر سے کام لینے کی تلقین کی اور کہا کہ ملک اور اسلام دشمن دہشت گرد اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے پاکستانی قوم کے حوصلوں کو پست نہیں کرسکتے، علامہ ناصر عباس جعفری نے ملک بھر میں ہونے والی دہشت گردانہ کارروائیوں اور سکیورٹی فورسز پر ہونے والے حملوں سمیت کراچی میں پولیو کے قطرے پلانے والے رضاکاروں کی شہادت سمیت لاہور میں معروف مصنف اصغر ندیم سید پر ہونیوالے قاتلانہ حملے اور پشاور میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنائے جانے والے معروف عالم دین مولانا عالم شاہ موسوی کی شہادت کو ملک دشمن اور اسلام دشمن دہشت گردوں کی کارروائی قرار دیا اور کہا کہ طالبان مملکت خداداد پاکستان کے لئے کینسر بن چکے ہیں، جن کے خلاف سوائے فوجی آپریشن کے کوئی اور علاج ممکن نہیں۔
خبر کا کوڈ : 343582
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش