0
Thursday 23 Jan 2014 15:41
ملکی بقاء کی خاطر دہشتگردوں کا مقابلہ پرامن رہ کر رہے ہیں

مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو ملک بھر سے قافلے اسلام آباد کا رُخ کرینگے، علامہ ناصر عباس جعفری

مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو ملک بھر سے قافلے اسلام آباد کا رُخ کرینگے، علامہ ناصر عباس جعفری

اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں علمدار روڈ پر جاری دھرنے سے خطاب میں مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ پورے ملک میں دہشتگردوں کا راج ہے، لیکن حکومت سمیت ریاستی ادارے خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا سمیت مختلف نام نہاد سیاسی و مذہبی رہنماء ملک میں دہشتگردوں کی یکطرفہ کارروائی کو پراکسی وار کا نام دیکر ہمارے شُہداء کی توہین کر رہے ہیں۔ علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ کراچی سے لیکر گلگت بلتستان تک شیعیان حیدر کرار (ع) کا بے گناہ خون بہایا گیا۔ لیکن آج تک ہم نے اسلحہ نہیں اُٹھایا اور ہمیشہ اتحاد و یکجہتی کی بات کرتے رہے۔ شیعیانِ حیدر کرار (ع) محب وطن، باغیرت و باضمیر ہے، اسی لئے ہم دہشتگرد عناصر سے مذاکرات کیخلاف ہیں اور ملکی بقاء کی خاطر دہشتگردوں کا مقابلہ پرامن رہ کر رہے ہیں۔ 

مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف عوام کے وزیراعظم ہیں یا دہشتگردوں کے وزیراعظم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سکیورٹی فورسز پر دہشتگرد حملہ کرتے ہیں تو چیف آف آرمی اسٹاف دہشتگردوں کیخلاف جیٹ جہازوں سے حملہ کرتے ہے۔ لیکن اگر وہی دہشتگرد پاکستان کی مظلوم عوام پر حملہ کرے، تو وہ دہشتگردوں کیساتھ چپ سادھ لیتے ہے۔ انہوں نے اس موقع پر اعلان کیا کہ اگر حکومت نے مطالبات تسلیم نہ کئے تو کوئٹہ سمیت ملک بھر سے قافلے اسلام آباد کا رُخ کرینگے۔ علاوہ ازیں آج شام لواحقین شہداء، قائد وحدت علامہ ناصر عباس جعفری، علامہ اعجاز بہشتی، علامہ سید ہاشم موسوی اور ممبر بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا پریس کانفرنس کرینگے۔

خبر کا کوڈ : 344149
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش