0
Thursday 23 Jan 2014 19:49

وفاقی حکومت کو اب دہشتگردوں کے خلاف واضح اور مربوط پالیسی بنانی ہوگی، ثروت اعجاز قادری

وفاقی حکومت کو اب دہشتگردوں کے خلاف واضح اور مربوط پالیسی بنانی ہوگی، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک بھر میں جاری دہشتگردی کی اصل وجہ حکومتی پالیسی کا واضح نہ ہونا ہے، وفاقی حکومت کو اب دہشتگردوں کے خلاف اپنی واضح اور مربوط پالیسی بنانی ہوگی بصورت دیگر اس ملک کی بقاء اور سالمیت کو لاحق خطرات میں مزید اضافہ ہوجائے گا، پی ایس ٹی کے تحت دہشتگردی کے خلاف شعور کو اجاگر کرنے کے لئے 26 جنوری کو بابائے اردو روڈ، کراچی میں جنرل ورکرز اجلاس کا انعقاد کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہل سنت پر ارکان رابطہ کمیٹی اور ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ اس وقت کراچی سمیت ملک بھر میں دہشتگردی نے حکومتی رٹ کو چیلنج کیا ہوا ہے لیکن حکومت کی جانب سے ان سے نمٹنے کے لئے کوئی واضح پالیسی نہیں اپنائی جارہی۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی سرد مہری نے دہشتگردوں کے حوصلے بلند کئے ہوئے ہیں اور اگر اب بھی حکمرانوں نے ہوش کے ناخن نہ لئے تو اس کے نتائج بھیانک صورت حال اختیار کر جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس ملک کو بنانے والے شہداء کی اولادیں ہیں، ہمارے اکابرین نے اس ملک کو بنانے کے لئے اپنا خون دیا ہے اور ہم اس ملک کو بچانے کے لئے آج بھی اپنے خون کا نذرانہ پیش کررہے ہیں اور اس ملک کی بقاء اور سالمیت کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک کے تحت دہشتگردی کے خلاف شعور کو اجاگر کرنے کے حوالے سے اتوار 26 جنوری کو بعد نماز مغرب بابائے اردو روڈ، نزد سول ہسپتال، مرکز اہلسنت پر جنرل ورکرز اجلاس کا انعقاد کیا جارہا ہے، اس اجلاس میں پاکستان سنی تحریک دہشتگردوں کے مکروہ چہروں کو نہ صرف بے نقاب کرے گی بلکہ اس کے پس پشت عوامل کو بھی عوام کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 344257
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش