0
Friday 24 Jan 2014 17:18

بلوچستان میں لشکر جھنگوی سمیت شدت پسندوں کیخلاف آپریشن شروع

بلوچستان میں لشکر جھنگوی سمیت شدت پسندوں کیخلاف آپریشن شروع
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں لشکر جھنگوی سمیت شدت پسندوں کیخلاف آپریشن کے دوران تین دہشتگردوں سمیت 20 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ وزیر داخلہ کی زیرصدارت ہونیوالے اجلاس میں کیا گیا جس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان اور آئی جی ایف سی بھی موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان حکومت کی ہدایت کے بعد ضلع مستونگ کے علاقوں درین گڑھ، کانک اور ملحقہ علاقوں میں ایف سی اور پولیس نے مشترکہ سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ آپریشن میں سیکڑوں ایف سی اور پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا اس کے علاوہ ہیلی کاپٹرز اور بکتربند گاڑیوں کی مدد بھی لی گئی۔ آئی جی ایف سی میجر جنرل اعجاز شاہد نے بھی آپریشن کی فضائی نگرانی کی۔

ذرائع کے مطابق تین دہشتگردوں سمیت اب تک بیس مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ فرنٹئر کور بلوچستان کے ایک ترجمان نے برطانوی میڈیا کو بتایا کہ کارروائی مستونگ کے علاقے کانک اور درین گڑھ میں کی جا رہی ہے۔ کارروائی میں اطلاعات کے مطابق نیم فوجی فرنٹئر کور کے علاوہ انسداد دہشت گردی فورس اور لیویز اہلکار بھی حصہ لے رہے ہیں۔ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کر دی ہے۔ ایف سی ترجمان کے مطابق یہ آپریشن 21 جنوری کو زائرین کی بس پر خودکش حملہ اور 22 جنوری کو غیر ملکی سائیکلسٹ پر حملے کے بعد صوبائی حکومت کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 344499
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش