0
Friday 24 Jan 2014 14:15

کراچی میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے پی پی رہنماء مجیب خان جاں بحق

کراچی میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے پی پی رہنماء مجیب خان جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں بنارس کالونی کے علاقے پختون مارکیٹ میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاکستان پیپلز پارٹی کا مقامی عہدیدار جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق بنارس کالونی کے علاقے پختون مارکیٹ میں گھات لگائے دہشتگردوں نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس سے گاڑی میں سوار شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ مقتول کی شناخت مجیب خان کے نام سے ہوئی، پیپلز پارٹی کا مقامی عہدیدار تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ اور حملے میں نائن ایم ایم پستول استعمال کی گئی۔ جاں بحق ہونے والے پیپلز پارٹی کے مقامی عہدیدار مجیب الرحمان نے پی ایس 96 سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیا تھا۔ حملے کی اطلاع ملتے ہی پی پی کے مقامی رہنماء اور کارکنان بڑی تعداد میں اسپتال پہنچ گئے۔ پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے جنرل سیکریٹری سہیل عابدی نے کہا کہ مجیب خان پیپلز پارٹی سٹی ایریا پی ایس 96 کے صدر تھے۔ مجیب الرحمان خان نے پی ایس 96 سے سندھ اسمبلی کے امیدوار کی حیثیت سے انتخاب بھی لڑا تھا۔
خبر کا کوڈ : 344434
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش