0
Monday 27 Jan 2014 01:17

حکومت دہشتگردوں کی نرسریاں دینی مدارس کیخلاف بھی کارروائی کرے، علامہ ناصر عباس جعفری

حکومت دہشتگردوں کی نرسریاں دینی مدارس کیخلاف بھی کارروائی کرے، علامہ ناصر عباس جعفری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے ہنگو میں وطن دشمن دہشت گردوں کی جانب سے بم دھماکے میں بیگناہ معصوم بچوں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت بیرونی سے زیادہ اندرونی دشمنوں سے خطرات لاحق ہیں، حکمران دہشت گرودں کیخلاف موثر عملی اقدمات اُٹھائیں، مذاکرات کے نام پر دہشت گردوں کو منظم ہونے کا وقت دیئے بغیر معاشرے سے اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے، پاکستان کی سلامتی اور بقا کیلئے دہشت گردوں کیخلاف راست اقدام اُٹھانا ناگزیر ہوچکا ہے۔ علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ حکومت اور ریاستی ادارے، دہشت گردوں کی اصل نرسری وہ مدارس ہیں جہاں سے یہ وحشی درندے نکل کر وزیرستان پہنچتے ہیں، اُن مدارس کیخلاف بھی بھرپور کارروائی کریں، تاکہ پاکستان کی امن اور سلامتی اور آئندہ آنے والی نسلوں کو پرامن، مستحکم ملک میں آزادی سے جینے کا حق ملے۔

اُن کا کہنا تھا کہ دہشت گرد جس بھی مسلک یا مکتب سے تعلق رکھتے ہوں وہ اسلام اور انسانیت کے دشمن ہیں، اسلام میں انتہا پسندوں اور جبر کرنیوالوں کیلئے کوئی جگہ نہیں۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ حکمران اس دن سے ڈریں جب مظلوموں کے ہاتھ ان کے گریبان تک جا پہنچیں گے۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے دہشت گردوں کی جانب سے صحافی برادری کو دی جانے والی دھمکی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ظالم اور اسلام دشمن قوتوں کا ہمیشہ سے یہی حربہ رہا ہے کہ وہ حق اور سچ کی آواز کو ظلم و جبر سے بند کرے، لیکن اس میں وہ نہ کل کامیاب ہوئے تھے نہ آج ہونگے، فتح ہمیشہ حق اور سچ کی ہوتی ہے، رسوائی اور ناکامی ظالموں اور شیطانی قوتوں کا مقدر ہے۔
خبر کا کوڈ : 345317
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش