0
Monday 27 Jan 2014 19:27

میانمر، بدھ انتہا پسندوں نے 2 سال میں 25 ہزار مسلمان شہید کیے، اقوام متحدہ

میانمر، بدھ انتہا پسندوں نے 2 سال میں 25 ہزار مسلمان شہید کیے، اقوام متحدہ
اسلام ٹائمز۔ انسانی حقوق کی ایک امریکی تنظیم نے اپنی خصوصی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ میانمرمیں بدھ مت کے انتہاپسندوں نے صرف 2سال میں 25ہزار سے زائد مسلمانوں کو شہید کیا۔ فسادات کے دوران بڑی تعداد میں مسلمان خواتین کوعصمت دری کے بعد قتل جبکہ سیکڑوں مساجد کو نذرآتش کیا گیا۔ مسلمانوں کے قتل عام میں سیکیورٹی فورسز بھی شامل ہیں۔ بعض دیگر رپورٹوں کے حقیقی اعدادوشمار اس سے کہیں زیادہ ہیں۔ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ کا دوبارہ آغاز مارچ 2013 میں ہوا۔ مارچ کے آخری ہفتے میں 100 کے قریب مسلمانوں کو گولی مار دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق میانمر سے 50 ہزار سے زائد مسلمان ہجرت کر چکے ہیں۔ ان میں سے بیشتر بنگلہ دیش، بھارت، تھائی لینڈ، ملائیشیا اور انڈونیشیا منتقل ہو گئے جہاں انھیں قانونی مسائل کا سامنا ہے۔ بنگلہ دیش سمیت بعض ممالک نے ہجرت کرنے والے مسلمانوں کو پناہ دینے سے انکار کر دیا ہے۔ بدھ مت کے دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کے سامنے مسلمانوں کو قتل کیا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بدھ مت کے پیروکاروں نے مسلمانوں کی املاک کو بھی تباہ کر دیا ہے۔

امریکی تجزیہ کارنے اپنی رپورٹ میں کہا کہ مسلمانوں کے خاتمے کے لیے ملک میں 969  تحریکیں بدھ مت کی حوصلہ افزائی کر رہی ہیں۔ تاحال مسلم دنیا کے کسی بھی رہنما نے مشکلات کا شکار اس ملک کا دورہ کرنے کااعلان نہیں کیا ہے۔ میانمر میں مسلمانوں کا قتل عام 50سال سے جاری ہے لیکن 2011 کے دوران اس میں شدت آئی ہے۔ اس سے قبل اقوام متحدہ نے گزشتہ روز اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ ریاست رکھائن میں گزشتہ ہفتے ہونے والے فسادات میں 48 روہنگیا مسلمانوں کو قتل کردیا گیا۔ فسادات اس وقت شروع ہوئے جب یہ خبرپھیلی کہ روہنگیا مسلمانوں کے بنگلہ دیش ہجرت کرنے کے دوران ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوا ہے۔ اس افواہ کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے۔ مقامی بدھوں نے سیکیورٹی فورسز کی موجودگی میں ایک گائوں پر دھاو ابول کر 48 مسلمانوں کوشہید کر دیا۔ انسانی حقوق کے گروپ ’فورٹی فائی رائٹس‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ ہفتے کے دوران سلسلے وارحملے کیے گئے تاہم حکومت اور مقامی حکام نے قتل وغارت کے دعووں کو مسترد کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 345378
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش