0
Wednesday 29 Jan 2014 17:56

طالبان کیساتھ مذاکرات کیلئے کمیٹی کا قیام خوش آئند ہے، لیاقت بلوچ

طالبان کیساتھ مذاکرات کیلئے کمیٹی کا قیام خوش آئند ہے، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے وزیراعظم میاں نواز شریف کی جانب سے طالبان کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت اور اس حوالے سے چار رکنی کمیٹی کے قیام اور طالبان سے مذاکرات کرنے کے حوالے سے کمیٹی کی خود نگرانی پر اپنے ردعمل میں کہاہے کہ یہ اچھی اور مثبت پیش رفت ہے۔ وزیراعظم میاں نواز شریف نے مذاکرات کی اہمیت کو تسلیم کیا ہے۔ ہم توقع رکھتے ہیں کہ طالبان بھی مذاکرات کرنے کی پیشکش کو سنجیدگی سے لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بارہ سال سے ملک میں فوجی طاقت کی بنیاد پر آپریشن جگہ جگہ جاری ہیں جس کے کوئی مثبت نتائج نہیں نکلے، وزیراعظم نے قومی اسمبلی میں بعد از خرابی بسیار جس موقف کا اظہار کیا ہے، ملک کے تمام طبقات کو اسے سنجیدگی سے لینا چاہیے اور تجزیہ کاروں کا بھی قومی یکجہتی پر مبنی ایک ہی موقف ہونا چاہیے تاکہ دشمن کے ایجنڈے کو ناکام بنایا جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 346352
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش