0
Saturday 1 Feb 2014 23:14

ڈی آئی خان، پیغام مصطفٰی کانفرنس سکیورٹی خدشات اور مرکزی قائدین کی عدم شرکت کے باعث ملتوی

ڈی آئی خان، پیغام مصطفٰی کانفرنس سکیورٹی خدشات اور مرکزی قائدین کی عدم شرکت کے باعث ملتوی
رپورٹ: خان عمران خان

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے زیراہتمام ہونے والی پیغام مصطفٰی کانفرنس سکیورٹی خدشات اور مرکزی قائدین کی عدم شرکت کے باعث ملتوی کر دی گئی ہے۔ لیاقت پارک میں ہونیوالی اس کانفرنس میں جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ، جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر و چیئرمین امور کشمیر کمیٹی مولانا فضل الرحمن، جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی امیر ابو الخیر محمد زبیر اور اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی نے خصوصی شرکت کرنا تھی، لیکن ان میں سے کوئی بھی رہنماء شریک نہیں ہوسکا۔ شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صدر علامہ محمد رمضان توقیر کی نگرانی میں قائم کمیٹی نے ایک ماہ تک اس کانفرنس کی تیاریاں کیں تھیں۔ شہر کے علاوہ مختلف دیہاتوں سے قافلوں کی آمد کے اعلانات بھی زور و شور سے کئے گئے، جبکہ اپنے ایک انٹرویو میں علامہ محمد رمضان توقیر نے یہ بھی کہا تھا کہ یہ کانفرنس اتحاد بین المسلمین کا حقیقی مظہر ہوگئی۔
 
پروگرام کے مطابق یہ کانفرنس لیاقت پارک میں دن گیارہ بجے شروع ہونا تھی، لیکن سہ پہر دو بجے شروع ہوئی، جو کہ عوام کی عدم شرکت کے باعث محض ایک گھنٹہ جاری رہ سکی۔ اسٹیج سیکرٹری مولانا اظہر ندیم نے سکیورٹی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے کانفرنس ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔ بعد ازاں شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے ضلعی صدر سید عابد حسین شاہ، علامہ حافظ نذیر حسین جعفری، مولانا کرامت حسین، علامہ سید محسن کاظمی، مولانا ناصر عباس توکلی کے ہمراہ جامعۃ النجف، کوٹلی امام حسین ؑ میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کانفرنس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ملتوی کی گئی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں مسلسل دھمکیاں مل رہی تھیں کہ مضافاتی علاقوں سے آنے والے قافلوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔ جس کی وجہ سے ہم نے ان قافلوں کو شریک ہونے سے روک دیا۔ نیز انھوں نے یہ بھی کہا کہ مولانا فضل الرحمان ذاتی مصروفیات کی بناء پر اور لیاقت بلوچ کو اچانک کراچی جانا پڑا، جس بناء پر یہ رہنماء شریک نہیں ہوسکے۔
خبر کا کوڈ : 347483
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش