0
Saturday 1 Feb 2014 22:42

حکومت خضدار میں اجتماعی قبروں کی برآمدگی کی مکمل تحقیقات کروائے گی، جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ

حکومت خضدار میں اجتماعی قبروں کی برآمدگی کی مکمل تحقیقات کروائے گی، جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ

اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ خضدار میں اجتماعی قبروں کے حوالے سے مکمل تحقیقات کرائی جائیں گی۔ بلوچستان ہائی کورٹ کے جج کی زیرنگرانی تحقیقات ہونگی۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں عالیہ کامران نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ خضدار میں اجتماعی قبریں ملی ہیں۔ یہ ایک انسانی المیہ ہے۔ اس واقعہ پر ایوان کی کمیٹی بنائی جائے۔ وفاقی وزیر جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے اس واقعہ کو انتہائی افسوسناک قرار دیا اور کہا کہ صوبائی حکومت کی انتظامیہ موجود تھی۔ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کی موجودگی میں قبر کشائی کی گئی۔ میں نے وزیراعلٰی سے بات کی ہے۔ حکومت کو اس معاملے پر تشویش ہے۔ اس جرم میں کون ملوث ہے اور لاشیں کن لوگوں کی ہیں۔ اس کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں گی۔ اس معاملے کی تحقیقات بلوچستان ہائی کورٹ کے جج کی زیر نگرانی کرائی جائیں گی۔ بلوچستان میں لاپتہ افراد کا معاملہ بہت بڑا انسانی المیہ ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اس معاملے پر بھرپور توجہ دے رہی ہیں۔

خبر کا کوڈ : 347511
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش