0
Friday 7 Feb 2014 22:59

سرائیکی علاقوں پر غیر مقامی آبادی کا سیلاب روکا جائے، ظہور دھریجہ

سرائیکی علاقوں پر غیر مقامی آبادی کا سیلاب روکا جائے، ظہور دھریجہ
اسلام ٹائمز۔ سرائیکستان قومی کونسل کے صدر ظہور دھریجہ نے کہا ہے کہ غیر مقامی عناصر کے ہاتھوں سرائیکی علاقوں کی لوٹ مار کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیئے۔ ہزارہ صوبہ کے بل کے ساتھ صوبہ سرائیکستان کا بھی بل پاس کرایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ماہڑہ میں سرائیکی قومی کونسل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ضیاء دور کے بعد سرائیکی وسیب پر بدترین عذاب آیا۔ افغان جنگ کے نتیجے میں غیر مقامی آبادی کو ڈیرہ کی راہ دکھائی گئی۔ انہوں نے کہا سوچی سمجھی سازش کے تحت ڈیرہ میں فرقہ واریت کو فروغ دیکر مقامی آبادی کا قتل عام کرایا گیا، اور غیر مقامی اقلیت کو اکثریت پر غالب لانے کی مذموم کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا ہمارا مطالبہ ہے کہ سرائیکی پٹی کے ساتھ اس ظلم ناروا کو اب بند کیا جائے اور ٹانک، ڈیرہ سمیت سرائیکی جغرافیہ پر مشتمل صوبہ بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلٰی خیبر پختونخواہ ہزارہ صوبہ کا بل پیش کرنے جا رہے ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ ہزارہ صوبے کے بل کے ساتھ صوبہ سرائیکستان کا بھی بل منظور کیا جائے۔ اس موقع پر سید حفیظ گیلانی، عباس سیال اور ساجد دامانی نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان سمیت سرائیکی ریجن الگ بنا کر سی ایس ایس کا کوٹہ مقرر کیا جائے۔ این ایف سی ایوارڈ الگ دیا جائے اور پسماندہ سرائیکی وسیب کے غریب بچوں کی سکالر شپ کے لیے ملنے والی گرانٹ میں ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان کو شامل کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 349397
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش