0
Sunday 9 Feb 2014 17:54

پاکستان کو امریکہ کی کالونی اور بھارت کی منڈی نہ بنایا جائے، علامہ ریاض شاہ

پاکستان کو امریکہ کی کالونی اور بھارت کی منڈی نہ بنایا جائے، علامہ ریاض شاہ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کنٹرول لائن پر دیوار تعمیر کرنے کے بھارتی اعلان کا نوٹس لے۔ کنٹرول لائن پر دیوارِ برلن کی تعمیر روکی جائے۔ پاکستان کو امریکہ کی کالونی اور بھارت کی منڈی نہ بنایا جائے۔ کشمیر کمیٹی کی نااہلی کی وجہ سے کشمیر ایشو برباد ہو رہا ہے اور مسئلہ کشمیر سردخانے میں پھینک دیا گیا ہے۔ عوام امن، تحفظ اور روزگار چاہتے ہیں۔ دہشت گرد اجتماعی مزاحمتی قوت کو توڑنا چاہتے ہیں۔ علماء جبر کی بجائے وعظ و نصیحت سے تبلیغ کریں۔ دین دراصل ہدایت، خیرخواہی اور دعوت کا نام ہے۔ اسلام میں جبر نہیں ۔ پاکستان عالمی طاقتوں کی پراکسی وارز کا میدان بنا ہوا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ پاکستان کو وائٹ ہاؤس کی غلامی سے نکالنے کے لیے تحریک آزادی چلانے کی ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ مسلمانوں کے حقوق و مفادات کے تحفظ میں ناکام ہو چکی ہے۔ قوم امریکہ اور بھارت کی پاکستان دشمن سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے متحد ہو جائے۔ فرقہ وارانہ انتہاپسندی ملکی سلامتی کیلئے زہرقاتل ہے۔ آئین و قانون کی بالادستی ہر حال میں مقدم ہونی چاہیے۔ تمام سیاسی اور مذہبی جماعتیں امن کے ایجنڈے پر متحد ہو جائیں۔
خبر کا کوڈ : 349952
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش