0
Thursday 13 Feb 2014 00:59

ایڈیشنل آئی جی شاہد حیات سمیت کسی پولیس افسر کو تبدیل نہیں کیا جا رہا، آئی جی سندھ

ایڈیشنل آئی جی شاہد حیات سمیت کسی پولیس افسر کو تبدیل نہیں کیا جا رہا، آئی جی سندھ
اسلام ٹائمز۔ انسپکٹر جنرل سندھ پولیس شاہد ندیم بلوچ نے کہا ہے کہ کراچی پولیس کے سربراہ شاہد حیات سمیت کسی پولیس افسر کو تبدیل نہیں کیا جارہا، شہر میں بلاتفریق آپریشن کیا جارہا ہے، ایم کیو ایم کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات پر کچھ نہیں کہوں گا، کراچی میں 5 ماہ سے جاری آپریشن میں 13 ہزار سے زائد مطلوب ملزمان گرفتار کئے گئے، آپریشن امن کی بحالی تک جاری رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاڑکانہ میں پولیس دربار اور امن و امان کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکن فہد عزیز کے معاملے میں کچھ پولیس اہلکاروں کی نالائقی شامل تھی، جن کے خلاف کارروائی کی گئی ہے اور انکوائری کمیٹی بنادی گئی ہے، انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں مزید کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ فہد عزیز کی حالت بہتر نہیں تھی جس کے باعث اسے شخصی ضمانت پر چھوڑا گیا۔ آئی جی نے مزید کہا کہ سندھ میں امن و امان کی صورت حال پہلے سے بہتر ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پولیس کی کارروائیوں کے باعث اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں بھی کمی ہوئی ہے، تاہم اب بھی 40 کے قریب لوگ اغوا کاروں کے پاس ہیں، جنہیں بغیر تاوان بازیاب کروایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کے ہائی ویز پر جاری وارداتوں کے حوالے سے بھی پولیس نے دو بڑے گینگ پکڑے ہیں، اب ان واقعات میں بھی کمی ہوئی ہے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈی آئی جی لاڑکانہ خادم حسین رند، ایس ایس پی لاڑکانہ خالد مصطفیٰ کورائی اور ڈویژن بھر کے ایس ایس پیز موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 351060
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش