0
Thursday 13 Feb 2014 00:21

سندھ حکومت کا کراچی میں دباؤ میں آئے بغیر ٹارگٹڈ آپریشن مزید تیز کرنے کا فیصلہ

سندھ حکومت کا کراچی میں دباؤ میں آئے بغیر ٹارگٹڈ آپریشن مزید تیز کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری ٹارگٹڈ آپریشن کو کسی بھی قسم کے دباؤ میں آئے بغیر مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی سربراہی میں سندھ بالخصوص کراچی میں امن و امان کی صورت حال کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں غور کیا گیا جس میں صوبائی وزیر اطلاعات، ڈی جی رینجرز سندھ، آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران رینجرز اور پولیس حکام نے شہر میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ حالیہ کارروائیوں کے دوران شہر میں امن و امان کی صورت حال میں بہتری آئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے رینجرز اور پولیس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کسی بھی قسم کے دباؤ میں آئے بغیر جرائم پیشہ افراد کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہورہا ہے اور اسے منطقی انجام تک پہنچائےبغیر بند نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے پولیس اور رینجرز حکام کو ہدایت کی کہ ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران اس بات کا خیال رکھا جائے کہ کسی کے ساتھ ناانصافی نہ ہو۔
خبر کا کوڈ : 351048
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش