0
Wednesday 19 Feb 2014 10:31

بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں جاسوسی نیٹ ورک وسیع کرنے کا اعلان

بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں جاسوسی نیٹ ورک وسیع کرنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیر مملکت برائے امور داخلہ آر پی سنگھ نے پارلیمنٹ کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں کسی قسم کی دراندازی روکنے کے لئے موثر اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ سکیورٹی ایجنسیوں اور انٹیلی جنس اداروں کے درمیان مربوط تعاون کو کافی ترجیح دی جا رہی ہے تاکہ مجاہدین اپنے ارادوں میں کامیاب نہ ہو سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مرکزی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں سکیورٹی کی صورتحال بہتر بنانے کے واسطے مواصلاتی نظام بہتر کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں۔ انٹیلی جنس ایجنسیوں کو ضلع و تحصیل کی سطح پر معلومات اکٹھی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی ایجنسیوں اور انٹیلی جنس اداروں کو دراندازی سے متعلق معلومات کا تبادلہ کرنا چاہیے تاکہ بدامنی پھیلانے کی کسی بھی کوشش کا بروقت پتا لگایا جا سکے۔ دریں اثنا حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ شہیدوں کے مشن کی حفاظت قوم اور قیادت کی مشترکہ ذمہ داری ہے، کشمیری عوام نے حق خودارادیت کے حصول کے لیے بیش بہا قربانیاں دی ہیں اور ان قربانیوں کی حفاظت تحریک کے ساتھ بھرپور وابستگی سے ہی کی جا سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 353194
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش