0
Thursday 20 Feb 2014 17:05

نادرا نے حلقہ پی ایس 128 میں ڈالے گئے 10 ہزار سے زائد ووٹ جعلی قرار دیدیئے

نادرا نے حلقہ پی ایس 128 میں ڈالے گئے 10 ہزار سے زائد ووٹ جعلی قرار دیدیئے
اسلام ٹائمز۔ نادرا نے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 128 میں انتخاب کے دوران ڈالے گئے 10 ہزار سے زائد ووٹ جعلی قرار دے دیئے۔ انتخابی عذر داریوں کی سماعت کرنے والے الیکشن ٹریبونل نے کراچی میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 128 میں مبینہ دھاندلیوں کے خلاف مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سلطان جوہری کی درخواست کی سماعت کی، اس موقع پر نادرا کی جانب سے ڈالے گئے 45 ہزار 432 ووٹوں کی تصدیق کی رپورٹ پیش کی گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حلقہ میں ڈالے گئے 45 ہزار 432 ووٹوں میں سے 13 ہزار 807 درست قرار پائے ہیں۔ 20 ہزار 814 ووٹوں کی غیر معیاری سیاہی کے باعث تصدیق نہیں ہوسکی جبکہ 10 ہزار 721 ووٹ جعلی تھے۔ واضح رہے کہ یہ وہی حلقہ ہے کہ جس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن ضلع ملیر کے رہنما حسن عباس رضوی نے صوبائی اسمبلی کی نشست پر الیکشن میں حصہ لیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 353702
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش