0
Thursday 20 Feb 2014 23:15

گندم کی قیمت پیپلز پارٹی نے بڑھائی ہے، حفیظ الرّحمان

گندم کی قیمت پیپلز پارٹی نے بڑھائی ہے، حفیظ الرّحمان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے صوبائی چیف آرگنائز حافظ حفیظ الرّحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کے تمام اقدمات کی حمایت نہیں کرتے، تاہم آئین و قانون کے مطابق وہ جو بھی فیصلہ کریں ہم بھرپور ساتھ دیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ گندم کی قیمت مزید کم نہیں کی جا سکتی کیونکہ اس وقت پنجاب میں گندم کی قیمت فی بوری 25 سو روپے ہے، ہماری خصوصی درخواست پر وفاقی حکومت نے قیمتیں 16 سو روپے فی بوری پر روک دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ گندم کی قیمتیں پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے گذشتہ وفاقی حکومت کے ساتھ ایک معاہدہ کے ذریعے بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا، اس فیصلے کے بارے میں ثبوت موجود ہیں، جو ضرورت پڑنے پر عوام کو دکھا دیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ گندم کی قیمتیں بڑھانے کے حوالے سے ن لیگ پر لگائے جانے والے الزامات بالکل بے بنیاد ہیں۔
خبر کا کوڈ : 353830
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش