0
Thursday 20 Feb 2014 21:38

جی بی صوبائی کابینہ کا اجلاس، انقلابی اقدامات، نئی بھرتیوں کا فیصلہ

جی بی صوبائی کابینہ کا اجلاس، انقلابی اقدامات، نئی بھرتیوں کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کی زیرصدارت اہم اجلاس کا انعقاد ہوا۔ کابینہ اجلاس میں محکمہ تعلیم کے 780 اساتذہ کو اہلیت اور تعلیمی اسناد کی چھان بین اور انٹرویو کے بعد بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کابینہ اجلاس میں محکمہ پولیس میں پندرہ سو نئی بھرتیوں کی منظوری دیدی گئی اور مختلف سرکاری اداروں میں خدمات سرانجام دینے والے کنٹریکٹ آفیسرز کو مستقل کرنے کے حوالے سے صوبائی وزیرقانون ڈاکٹر علی مدد شیر کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جبکہ محکمہ تعلیم کے برطرف شدہ ٹیچرز کے تعلیمی اسناد اور عمر کی چھان بین اور ان سے پوچھ گچھ کے بعد ان کو بحال کرنے بارے میں سیکرٹری تعلیم کی سمری کی منظوری دے دی گئی ہے۔

کابینہ اجلاس کے بعد صوبائی وزیراطلاعات سعدیہ دانش نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کابینہ اجلاس انتہائی خوشگوار ماحول میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ننگاپربت میں کوہ پیمائوں کی حفاظت کے لئے 229، دیوسائی میں سیاحوں کی سکیورٹی کے لئے 118 اہلکاروں کی بھرتیوں سمیت مجموعی طور پر 1500 جوانوں کی بھرتی کی منظوری دیدی۔ کابینہ نے محکمہ پولیس میں سپیشل یونٹس، سنائپر شوٹرز، بم ڈسپوزل سکوارڈ، فرانذک لیبارٹری قائم کی جائیگی۔ کابینہ نے گندم کی قیمت ساڑھے سولہ روپے سے کم کر کے 14 روپے فی کلو گرام مقرر کرتے ہوئے وفاقی حکومت کے مقررہ نرخ ساڑھے سولہ روپے سے اڑھائی روپے کی کٹوتی کر دی۔ وزیراعلٰی کی زیر صدارت اجلاس میں مختلف محکموں میں پی پی ایل کے ذریعے بھرتی ہونے والے گریڈ 17 اور 18 کے کنٹریکٹ آفیسرز کو بحال کرنے کے لئے صوبائی وزیرقانون ڈاکٹر علی مدد شیر سیکرٹری خزانہ اور سیکرٹری سروسیز پر مشتمل کیا جائیگا۔ سعدیہ دانش نے بتایا کہ ان آفیسرز کو مستقل کرنے کے حوالے سے 26فروری کے کابینہ اجلاس میں کمیٹی سفارشات پیش کریگی جس کی صوبائی حکومت منظوری دیگی۔ سرکاری ہسپتالوں میں لی جانے والی فیسوں کے حوالے سے قانون سازی کی جائیگی اس مقصد کے لئے اسمبلی میں بل لایا جائیگا کابینہ اجلاس میں ٹریفک رولز کی بھی منظوری دی گئی اجلاس میں صوبائی وزراء سمیت مختلف محکموں کے سکریٹریز چیف سکریٹری سمیت آئی جی پولیس بھی موجود تھی۔
خبر کا کوڈ : 353818
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش