0
Friday 27 Aug 2010 11:51

ممبئی حملہ سی آئی اے نے کرایا،پاکستان میں بھی دہشت گردی کرا رہی ہے،وکی لیکس پر نئی دستاویز جاری

ممبئی حملہ سی آئی اے نے کرایا،پاکستان میں بھی دہشت گردی کرا رہی ہے،وکی لیکس پر نئی دستاویز جاری
واشنگٹن:اسلام ٹائمز-وقت نیوز کے مطابق ویب سائٹ وکی لیکس نے سی آئی اے سے متعلق 15 ہزار دستاویزات میں سے پہلی دستاویز جاری کر دی ہے۔”غیر ممالک امریکہ کو دہشت گردی برآمد کنندہ کے طور پر دیکھ رہے ہیں“ کے عنوان سے جاری کردہ دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ سی آئی اے عرصہ دراز سے پاکستان،بھارت اور دوسرے ممالک میں دہشت گردی کرا رہی ہے۔گیارہ ستمبر کے واقعے کے بعد سی آئی اے نے ریڈ سیل تھنک ٹینک قائم کیا تھا،جس پر سی آئی اے کے ڈائریکٹر جارج جے ٹینٹ نے الزام عائد کیا تھا کہ یہ تفصیلی حالات کے بارے میں درست تصویر پیش کرنے کی بجائے جذباتی تجزیہ کرتا ہے،تین صفحات پر مشتمل ان دستاویزات کے مطابق ڈیو ہیڈلی کے معاملے سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ دوسرے ممالک میں دہشت گردی کرانے میں ملوث ہے۔ہیڈلی نے نومبر 2008ء میں لشکر طیبہ کی مدد سے ممبئی حملے کی منصوبہ بندی کی تھی،جبکہ عسکریت پسند تنظیم نے امریکہ،پاکستان اور بھارت کے درمیان اس کارروائی کی تکمیل میں تعاون کیا۔امریکہ کا دوسرے ممالک میں دہشت گردی کرانے کا یہ واقعہ نیا نہیں،1994ء میں بھی امریکی یہودی ڈاکٹر باروچ گولڈ سٹین نے انتہا پسند گروپ کچ میں شمولیت اختیار کی اور مسجد میں نماز ادا کرتے ہوئے 29 فلسطینیوں کو شہید کیا تھا۔
سی آئی اے کے میمو نام کی اس خفیہ دستاویز سے ثابت ہو گیا ہے کہ امریکہ عرصہ دراز سے دنیا بھر میں دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے اور دہشت گردی کو برآمد کر رہا ہے۔غیر ملکی حکومتیں اس قسم کی دستاویزات کے بعد امریکہ کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کم کر سکتی ہیں۔اس وقت تشویشناک بات یہ ہے کہ القاعدہ دہشت گرد حملوں کے لئے امریکہ کو جواز بنا رہی ہے اور اس طرح امریکہ کا تشخص دہشت گردی کے ایکسپورٹر کے طور پر بنتا جا رہا ہے۔اگر امریکہ کا یہ امیج برقرار رہا تو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کرنے والے ممالک ایسے معاہدوں کے مطالبات کر سکتے ہیں،جو امریکی خودمختاری کے لئے نقصان دہ ہونگے۔گذشتہ سال شمالی ورجینیا کے پانچ نوجوانوں نے مبینہ طور پر طالبان کے ساتھ شامل ہونے کے لئے پاکستان کا سفر کیا۔ان کے اچانک غائب ہو جانے پر لواحقین نے ایف بی آئی سے رابطہ کیا۔تب پاکستانی حکام نے انہیں حراست میں لے لیا۔سی آئی اے کے ترجمان ماری ہازف نے کہا کہ یہ دستاویزات اشتعال انگیزی کے فروغ کے لئے ڈیزائن کی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 35434
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش