0
Monday 24 Feb 2014 22:29

26 فروری کو سعودی عرب کے ولی عہد کی ہندوستان آمد

26 فروری کو سعودی عرب کے ولی عہد کی ہندوستان آمد
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں اپنے دورے کے دوران مسئلہ کشمیر پر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کی حمایت کا اعلان کرنے کے بعد سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ سلیمان بن عبد العزیز 26 فروری کو نئی دہلی پہنچ رہے ہیں جہاں وہ دو طرفہ اور باہمی بات چیت کے علاوہ ہندوستانی لیڈروں کے ساتھ ہند و پاک تعلقات خاص کر کشمیر کے حوالے سے بھی بات چیت کریں گےِ، اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد 26 فروری بدھ اپنے تین روزہ دورے پر نئی دہلی پہنچ رہے ہیں جہاں وہ بھارت کے وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ سمیت دوسرے سرکردہ مرکزی لیڈروں کے ساتھ بات چیت کریں گے، مختلف رپورٹوں کے مطابق اپنے پاکستانی طویل دورے کے دوران سعودی علی عہد نے پاکستانی وزیراعظم نوازشریف کے علاوہ کئی سیاسی جماعتوں کے لیڈروں سے بھی بات چیت کی جس کے بعد انہوں نے ہندوستان اور پاکستان کے تعلقات پر ایک بیان جاری کردیا جس میں انہوں نے واضح طور ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مسئلہ کشمیر اور دوسرے معاملات پر مذاکراتی عمل کا خیر مقدم کیا اور اعلان کیا کہ سعودی عرب خطے میں امن چاہتا ہے جب کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے ذریعہ بھی تلاش کیا جاسکتا ہے، ذرائع کے مطابق اب امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ پاکستانی لیڈروں کے ساتھ بات چیت کے دوران جہاں انہوں مسئلہ کشمیر سمیت دوسرے حل طلب مسائل پر بات چیت کی چنانچہ امید ظاہر کی جارہی ہے کہ وہ ہندوستانی لیڈروں کے ساتھ بات چیت کے دوران پاکستان کے خدشات سے بھی ہندوستان کو آگاہ کرسکتے ہیں، کئی رپورٹوں کے مطابق نئی دہلی میں میڈیا سے وابستہ لوگ سعودی ولی عہد سے پاکستان میں دئے گئے اس کی طرف توجہ دلائیں گے جس میں انہوں نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے عین مطابق حل کرنے کی بات کہی تھی۔
خبر کا کوڈ : 355080
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش