0
Friday 28 Feb 2014 18:09

دولتِ اسلامیہ فی العراق و شام کی علاقوں سے پسپائی

دولتِ اسلامیہ فی العراق و شام کی علاقوں سے پسپائی
اسلام ٹائمز۔ القاعدہ سے منحرف گروپ دولتِ اسلامیہ فی العراق و شام نامی باغی گروپ نے ترکی کی سرحد پر واقع شام کے علاقے سے پسپائی اختیار کر لی ہے۔ دولتِ اسلامیہ نامی گروپ نے تقریباً پانچ مہینے پہلے مخالف باغی گروپ کو شکست دے کر اعزاز پر کنٹرول حاصل کر لیا تھا اور اس نے ترکی کے قریب سرحدی چک پوسٹ پر کنٹرول قائم کرنے کے لیے دیگر باغیوں گروپوں کے ساتھ بھی جنگ لڑی تھی۔ ترکی کی سرحد کے ساتھ شام کے علاقے میں مہاجرین کے کیمپ میں گذشتہ ہفتے ایک کار بم دھماکے میں پانچ مہاجرین ہلاک ہوئے تھے۔

برطانیہ میں قائم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق ترکی کی سرحد سے تقریباً پانچ کلو میٹر دور اعزاز قصبے میں گذشتہ کئی مہینوں سے باغیوں کی آپس میں لڑائی کی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں وہاں پھنسے ہوئے مہاجرین کو امداد پہنچانے میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

بشار الاسد حکومت کی مخالف سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے سربراہ رامی عبدالرّحمٰن نے کہا کہ دولتِ اسلامیہ فی العراق و الشام نامی گروپ، شام کے علاقے اعزاز سے حلب کی طرف پسپا ہوئی ہے، کیونکہ اسے اعزاز میں سخت نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ باغیوں کے درمیان لڑائی گذشتہ سال علاقوں پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے شروع ہوئی تھی جو اب ملک کے اکثر حصوں تک پھیل چکی ہے۔ باغیوں کے درمیان آپس میں گذشتہ سال سے جاری لڑائی کے دوران اب تک 3300 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 356558
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش