0
Monday 3 Mar 2014 20:20

اصفہان، ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ کی مدیر اعلی جامعتہ المصطفی اصفہان حجتہ الاسلام آقای ملکی سے ملاقات

اصفہان، ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ کی مدیر اعلی جامعتہ المصطفی اصفہان حجتہ الاسلام آقای ملکی سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے دورہ اصفہان کے موقع پر جامعتہ المصطفی العالمیہ اصفہان کے مدیراعلی حجتہ الاسلام آقای ملکی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مدیر اعلی جامعتہ المصطفی کو پاکستان میں در پیش حالات اور تعلیمی اداروں کے مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر معاون مدیر اعلی جامعتہ المصطفی اصفہان حجتہ الاسلام آقای قاسمیان، سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم المقدسہ حجتہ الاسلام آقای غلام محمد فخر الدین، مرکزی سیکریڑی میڈیا سیل مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید محمد عابدی، سیکریڑی جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ اصفہان آقای سید تقی زیدی، ڈپٹی مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ اصفہان آقای تصور، ترجمان مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ اصفہان آقای عارف حسین ھادی، سیکریٹری نشر و اشاعت مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ اصفہان آقای سید آل حسن، سیکریٹری امور مالیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ اصفہان آقای محمد جواد بھی موجود تھے۔ اس موقع پر جامعتہ المصطفی العالمیہ اصفہان کے مدیر اعلی نے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 357375
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش