0
Tuesday 31 Aug 2010 12:44

امریکی،طالبان اور حزب اسلامی کے نمائندوں کی پاکستان میں نئی ملاقاتوں کا انکشاف

امریکی،طالبان اور حزب اسلامی کے نمائندوں کی پاکستان میں نئی ملاقاتوں کا انکشاف
ابوظہبی:اسلام ٹائمز-وقت نیوز کے مطابق امریکی نمائندوں،افغان طالبان اور حزب اسلامی کے درمیان نئی ملاقاتوں کا انکشاف ہوا ہے۔پاکستان اور افغانستان کیلئے امریکی صدر کے خصوصی ایلچی رچرڈ ہالبروک کے دو خصوصی نمائندوں نے 17 اور 21 اگست کے درمیان افغان طالبان اور حزب اسلامی کے رہنماﺅں سے اسلام آباد اور پشاور میں اہم ملاقاتیں کی ہیں۔العربیہ نیوز ویب سائٹ کے مطابق مغربی نمائندوں نے جماعت الدعوة برائے قرآن و سنت المعروف سلفی طالبان کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی ہے۔ملاقاتوں کا اہتمام طالبان دور میں پاکستان کے کابل میں تعینات سابق سفیر رستم شاہ محمود اور سابق ملٹری اتاشی بریگیڈئر (ر) سعد محمد نے کیا۔جو خود بھی ملاقاتوں میں موجود تھے۔ طالبان اور حزب اسلامی کے نمائندوں سے ہالینڈ کے مائیکل سمبل اور برطانوی شہری جارج ڈیکسون نے ملاقات کی۔مذاکرات میں افغان طالبان کے مولوی محمد مسلم حقانی اور مولوی گل احمد خان سے حزب اسلامی کے امیر گلبدین حکمت یار کے داماد ڈاکٹر غیرت بہیر اور سلفی طالبان کے مولوی عطاءاللہ خان اور انجینئر عابد خان شریک ہوئے۔ملاقات میں مغربی نمائندوں نے امریکہ کے انخلاء کے بعد افغانستان میں طالبان کی اکثریتی قومی حکومت تشکیل دینے کے امکان کا جائزہ لیا۔
خبر کا کوڈ : 35829
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش