0
Tuesday 11 Mar 2014 10:35

عرب ممالک مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت کا بائیکاٹ کریں، عبدالرشید ترابی

عرب ممالک مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت کا بائیکاٹ کریں، عبدالرشید ترابی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ بھارت کی معاشی شہ رگ اسلامی اور خلیجی ممالک کے ہاتھ میں ہے، وہ اس کو کشمیر کی آزادی سے مشروط کریں۔ عرب اور اسلامی ممالک بھارت کا صرف سیاسی اور معاشی بائیکاٹ کر دیں تو مسئلہ کشمیر دنوں میں حل ہو جائے گا۔ مکہ مکرمہ میں ڈاکٹرز، انجینئرز اور دانشوروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ عالمی برادری کشمیریوں اور فلسطینیوں کو مسلمان ہونے کی سزا دے رہی ہے۔ اقوام متحدہ کی قراردادیں جنوبی سوڈان اور مشرقی تیمور میں فوراً نافذالعمل ہو جاتی ہیں مگر کشمیر اور فلسطین کے لیے تاخیری حربے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ عرب دانشور اس ناجائز قبضے کی حقیقت سے اپنے عوام کو آگاہ کریں۔ انھوں نے کہاکہ بھارت کشمیریوں کو امت کا حصہ قرار دے کرمظالم ڈھا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 360281
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش